ETV Bharat / state

شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام شعبہ حفظ القُرآن کے متعدد طلبہ حفظ قرآن کی سعادت سے بہرور - Hifz E Quran

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 22 hours ago

قرآن مجید اللہ تعالی کی نازل کردہ کتاب ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالی نے لی ہے۔ ان ہی میں سے ایک ذریعہ حفظ قرآن ہے۔ قرآن مجید کا حفظ کرنا بڑی سعادت کی بات ہے۔ ہزاروں طلبہ مختلف دینی مدارس سے اس عظیم سعادت سے بہرور ہوتے ہیں۔

students memorized the Holy Quran
students memorized the Holy Quran (Etv bharat)

بیدر: شاہین ادارہ جات بیدر کی زیرِ اہتمام شعبہ حفظ القُرآن بیدر کے متعدد طلبہ نے حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ جناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کی صدارت میں عظیم الشان پروگرام میں ان حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں خلعت و سند سے نوازا گیا۔ ان طلباء میں سید معاذ مدبر بن سید معین الدین جید، محمد عاکف خان بن محمد ماجد خان جید، محمد ابوبکر صدیق بن عبدالجبار جید، محمد امان شریف بن محمد حسین شریف حافظ، محمد شاهد بن محمد ایجاز جید، محمد آطف ارمان بن احمد صحاب جید اور محمد ابشر خسرو بن محمد امیر خسرو کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس پروقار تقریب میں حضرت مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب نائب المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد و جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ اور مولانا مرغوب الرحمن قاسمی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے تمام حفاظ کرام طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی و مسرت کا اِظہار کیا اور کہا کہ شاہین ادارہ جات کی اس جانب خصوصی توجہ پر آج کئی طلباء وطالبات دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم میں نمایاں، بہتر و عمدہ تعلیمی مُظاہرہ پیش کررہے ہیں اور نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قُرآنِ مجید کو ایک اعلی اور برتر کلام مان کر اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ مولانا نے تمام حفاظ کرام کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ نے حفاظ کرام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی حفاظت کا مختلف ذرائع سے جوبندوبست کیا۔ان میں ایک ذریعہ حفظ قرآن کا ہے جس کیلئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر ایک خاص انعام یہ کیا کہ انہیں غیر معمولی حافظہ عطا فرمایا تاکہ قرآن کریم اہل علم کے سینوں میں تاقیامت محفوظ رہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو اپنے خاص تصرف سے ایسے الفاظ اور ایسی ترتیب سے نازل فرمایا ہے کہ وہ سہولت سے حفظ ہوجاتا ہے۔ اور قرآن مجید ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کو ہم نے یاد کرنے اور اس سے نصیحت کرنے کے لئے آسان بنایا ہے کیا ہے کوئی یاد کرنے والا یا نصیحت حاصل کرنے والا۔

شاہین ادارہ جات بیدر سے گذشتہ تین سال کے دوران 25 میں 24طلبہ و طالبات نے قُرآنِ مجید کا حفظ مکمل کیا ہے۔ اور20 حفاظ نے جیّد حفاظ کی سند حاصل کئے۔ جناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے حفظ القرآن کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو طلباء قابل ہوتے ہیں وہ شعبہ حفظ القُرآن میں داخلہ لے لیتے ہیں، جہاں انہیں دو تا ڈھائی سال میں حفظ مکمل کرایا جاتا ہے۔ شعبہ حفظ میں ابتداء سے اب تک 1575 طلبہ نے داخلہ لیا جبکہ ان میں سے 708 طلبہ حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.