ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم نریندر مودی آج سرینگر اور کٹرہ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے - PM Modi JK Visit Today

وزیر اعظم نریندر مودی آج وادی کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ سرینگر میں ایک میگا انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ان کی اگلی منزل کٹرہ ہوگی جہاں وہ بی جے پی امیدواروں کے لیے تشہیر کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2024, 8:44 AM IST

پی ایم مودی کے سرینگر دورے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ پرویز الدین کی رپورٹ (ETV Bharat)

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد اب اگلے مرحلوں کے لیے انتخابی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔ اسی بیچ آج وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی تشہیر کے لیے آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آج بروز جمعرات کو سرینگر میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرنے آ رہے ہیں۔ سرینگر میں ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وہ کٹرہ میں بھی انتخابی تشہیر میں حصہ لیں گے اور عوامی ریلی میں تقریر کریں گے۔

پہلے مرحلے کی پولنگ میں زبردست ووٹر ٹرن آوٹ سے جموں و کشمیر کے عوام میں انتخابات کے تئیں جوش و خروش کا پیغام گیا ہے۔ اس حوصلہ افزا انتخابی ماحول کے بیچ وزیر اعظم کی سرینگر ریلی بی جے پی کے لیے اہم مانی جا رہی ہے۔ پارٹی نے اپوزیشن پارٹیوں کے گڑھ میں بی جے پی کی بنیاد مضبوط کرنے اور اسے وہاں فروغ دینے کی تیاری کر لی ہے۔
جموں ڈویژن میں مضبوط بی جے پی نے کشمیر کی گریز، کرناہ، شوپیاں، حبّاکدل اور پہلگام اسمبلی سیٹیں جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ کشمیر میں بی جے پی کے 19 میں سے 8 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بدھ کو ای وی ایم میں ہو گیا۔ اب وزیر اعظم دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پارٹی کے 11 امیدواروں کے لیے پرچار کریں گے اور سری نگر میں اپنی میگا ریلی میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.