ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام ضلع میں دم گھٹنے سے بیٹے کی موت، ماں کی حالت تشویشناک - BOY DIES OF SUFFOCATION

جموں و کشمیر کے کولگام میں دم گھٹنے سے ایک لڑکے کی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

کولگام ضلع میں دم گھٹنے سے بیٹے کی موت، ماں کی حالت تشویشناک
کولگام ضلع میں دم گھٹنے سے بیٹے کی موت، ماں کی حالت تشویشناک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2025, 5:38 PM IST

کولگام : جنوبی کشمیر میں کولگام ضلع کے گڈر علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح ماں بیٹا اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے۔ دراصل انہوں نے کمرے میں چارکول بخاری جلائی تھی، بخاری سے خارج ہونے والے دھویں سے کمرے میں آکسیجن کی کمی ہوگئی اور دم گھنٹے سے ماں بیٹے بے ہوش ہوگئے۔ تاہم دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران بیٹے کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ماں کی حالت تشویشناک بتائی جار رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ماں اور بیٹا گڈر کولگام میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بے ہوش پائے گئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی موت ہفتہ کی صبح ہوگئی جبکہ اس کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتال میں خاتون کا علاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں فوجی ٹرک پہاڑی سے نیچے گرا، تین فوجی جاں بحق، متعدد فوجی زخمی - ARMY VEHICLE OVERTURNS

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت نثار احمد خان اور اس والدہ کی شناخت فہمیدہ اختر کے طور کی گئی۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کی صبح ایک گیسٹ ہاؤس میں تین افراد مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ حکام کے مطابق انہوں نے کمرے میں چارکول ہیٹر رکھا تھا۔ دم گھٹنے سے موت کا امکان ظاہر کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.