اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانچویں مرحلے میں تقریباً 57.44 فیصد پولنگ، مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election 2024
پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم، شام پانچ بجے تک 56.68 فیصد پولنگ (اے این آئی)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 6:59 AM IST

Updated : May 20, 2024, 8:21 PM IST

19:10 May 20

پانچویں مرحلے میں تقریباً 57.44 فیصد پولنگ

پانچویں مرحلے میں تقریباً 57.44 فیصد پولنگ

پیر کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں تقریباً 57.44 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 73 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جب کہ مہاراشٹر میں، ممبئی کی چھ سیٹوں پر کم ووٹنگ کی وجہ سے سب سے کم 48.88 فیصد ووٹنگ ٹرن آؤٹ رہا۔ اوڈیشہ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 60.70 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اس سے قبل لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 66.14 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں کل 66.71 فیصد ووٹنگ، تیسرے مرحلے میں کل 65.68 فیصد ووٹنگ اور چوتھے مرحلے میں 66 فیصد پولنگ درج کی گئی تھی۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پانچ مرحلے مکمل ہونے کے بعد اب چھٹا مرحلہ 25 مئی کو ہے اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

18:21 May 20

جان بوجھ کر ووٹنگ کی رفتار کو سست کیا جارہا ہے: ادھو ٹھاکرے

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ "میں نے دیکھا ہے کہ ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹنگ سینٹر پر جا رہے ہیں لیکن تکلیف کی وجہ سے انہیں پولنگ بوتھ سے واپس جانا پڑا ہے۔ کیونکہ پولنگ بوتھ کے اندر کافی زیادہ وقت لیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اور وہ بغیر ووٹ دیے واپس چلے جائیں۔ ادھو ٹھاکرے نے ایسے تمام ووٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ پولنگ بوتھ پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں کیونکہ ووٹ ڈالنا آپ کا آئینی حق ہے۔

18:04 May 20

جموں و کشمیر میں شام پانچ بجے تک 54 فیصد پولنگ

کپواڑہ، جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار عمر عبداللہ کا کہنا ہے، "لوگ بڑی تعداد میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پچھلی بار سے کم ووٹنگ ہوئی ہو، جن لوگوں نے ابھی تک اپنا ووٹ نہیں ڈالا، میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔ عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آرٹیکل 370 کی منسوخی ہی ووٹر ٹرن آؤٹ کی اچھی وجہ ہے، تو پھر 1990 سے پہلے انتخابات میں اچھی ووٹنگ کیوں ہوئی؟ "

17:45 May 20

شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ پولنگ

شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ کا وقت شام چھ بجے ختم ہوگیا ہے۔ شام 5 بجے تک 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 نشستوں پر تقریباً 56.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن شام 7 بجے کے بعد اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 73.00 فیصد رہا۔ یہاں دیکھیں ہر ایک ریاست میں پولنگ ٹرن آوٹ۔ بہار: 52.35، جموں و کشمیر: 54.21، جھارکھنڈ: 61.90، لداخ: 67.15، مہاراشٹر: 48.66، اڈیشہ: 60.55، اتر پردیش: 55.80، مغربی بنگال: 73.00

17:29 May 20

مکیش امبانی نے اپنی فیملی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا

مہاراشٹر: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی اپنے بیٹے کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی میں ایک ووٹنگ سینٹر پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ہر بھارتی کو ووٹ دینا چاہئے اور میں ہر ایک سے ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔

16:55 May 20

مغربی بنگال میں سیاسی کارکنان کے درمیان جھڑپ کے 1000 سے زیادہ شکایات موصول

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سہ پہر تین بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد 62.72 ریکارڈ کی گئی۔ لیکن تشدد کے کچھ واقعات نے مغربی بنگال کے سات پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کو متاثر کیا۔ بیرک پور، بونگاؤں اور آرام باغ سیٹوں کے مختلف حصوں میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔ پولنگ پینل نے کہا کہ اسے مختلف سیاسی جماعتوں سے 1,036 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ای وی ایم میں خرابی اور ایجنٹوں کو بوتھوں میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

16:43 May 20

جموں و کشمیر میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی لمبی قطاریں

جموں و کشمیر: بارہمولہ میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی اس وقت لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس حلقے میں این سی کے عمر عبداللہ، پی ڈی پی کے میر محمد فیاض اور جے کے پی سی کے سجاد لون کے درمیان مقابلہ ہے۔ سہ پہر تین بجے تک یہاں پر 45 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

16:23 May 20

شاہ رخ خان، عامر خان اور رنبیر نے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، عامر خان اور رنبیر کپور نے پیر کو ممبئی میں پولنگ کے دن سہ پہر کے وقت اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اداکار پریم چوپڑا اور شرمن جوشی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے نظر آئے۔

16:03 May 20

سہ پہر 3 بجے 47.53 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ تو مہاراشٹر میں سب کم پولنگ

سہ پہر 3 بجے 47.53 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں سہ پہر 3 بجے 47.53 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے، لداخ میں سب سے زیادہ 61 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے جبکہ مہاراشٹر میں سب کم 39 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

15:35 May 20

جھارکھنڈ میں ایک گاؤں میں دو ہزار سے زیادہ ووٹروں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع کے ایک گاؤں میں 2,000 سے زیادہ ووٹروں نے پیر کے روز لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ پل کے لیے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر گاوں والوں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ واقعہ ریاست کی راجدھانی رانچی سے تقریباً 105 کلومیٹر دور کٹکمڈگ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسمبھا گاؤں میں پیش آیا۔ یہ گاؤں ہزاری باغ لوک سبھا حلقہ کا حصہ ہے۔ دوپہر تک، کسمبھا کے مڈل اسکول میں بوتھ نمبر 183 اور 184 پر کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا تھا۔ پولنگ اہلکار ووٹرز کا انتظار کرتے نظر آئے۔ بوتھ 184 کے پریزائیڈنگ آفیسر سبودھ پرساد ورما نے کہا کہ میں صبح 7 بجے سے یہاں ہوں، لیکن ابھی تک کوئی ووٹ ڈالنے نہیں آیا ہے۔

15:21 May 20

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی الیکشن کمیشن سے سست ووٹنگ کی شکایات پر غور کرنے کی اپیل

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ممبئی میں ووٹنگ کی سست رفتاری کی شکایات پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ ممبئی کے چھ سمیت مہاراشٹر کے 13 لوک سبھا حلقوں میں صبح 7 بجے سے پولنگ جاری ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ دوپہر 1 بجے تک، ممبئی نارتھ سیٹ پر 26.78 فیصد، ممبئی نارتھ سینٹرل میں 28.05 فیصد، ممبئی نارتھ ایسٹ میں 28.82 فیصد، ممبئی نارتھ ویسٹ میں 28.41 فیصد، ممبئی ساؤتھ میں 24.46 فیصد اور ممبئی ساؤتھ سنٹرل پر 27.21 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

15:14 May 20

راہل گاندھی رائے بریلی میں ایک پولنگ بوتھ کا معائنہ کیا

وایناڈ (کیرالہ) اور رائے بریلی (اتر پردیش) سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی میں ایک پولنگ بوتھ کا معائنہ کرنے پہنچے۔

14:07 May 20

آٹھ ریاستوں میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کی رفتار کچھ اس طرح رہی

دوپہر ایک بجے تک 36.73 فیصد ووٹنگ

بہار: 34.62 فیصد

جموں و کشمیر: 34.79 فیصد

جھارکھنڈ: 41.89 فیصد

لداخ: 52.02 فیصد

مہاراشٹر: 27.78 فیصد

اڈیشہ: 35.31 فیصد

اتر پردیش: 39.35 فیصد

مغربی بنگال: 48.41 فیصد

14:06 May 20

اداکار سنجے دت نے ووٹ ڈالا

اداکار سنجے دت نے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ "میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ سب لوگ ووٹ ضرور کریں"

14:03 May 20

اداکارہ شلپا شیٹی نے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا

اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

14:02 May 20

راکیش روشن اور ہریتک روشن نے ووٹ کیا

پروڈیوسر اور ہدایت کار راکیش روشن اور اداکار ہریتک روشن نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

14:00 May 20

پرسار بھارتی کے صدر نونیت سہگل نے ووٹ کیا

پرسار بھارتی کے صدر نونیت سہگل نے اپنے خاندان کے ساتھ لکھنؤ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

13:17 May 20

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے امیدوار سجاد لون نے جیت کا دعویٰ کیا

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں جے کے پی سی صدر اور بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے امیدوار سجاد لون نے کہا، میں اپنی جیت کے بارے میں بہت پراعتماد ہوں۔

13:16 May 20

تجربہ کار اداکار سلیم خان نے اہلیہ سلمیٰ خان کے ساتھ ووٹ کیا

فلم پروڈیوسر اور تجربہ کار اداکار سلیم خان اور ان کی اہلیہ سلمیٰ خان نے لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

13:13 May 20

کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ووٹ ڈالا

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

13:12 May 20

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

13:09 May 20

1 فٹ 6 انچ قد کی ونیتا سیٹھ نے ووٹ ڈالا

اڈیشہ: 1 فٹ 6 انچ قد کی 47 سالہ خاتون ونیتا سیٹھ، بالانگیر لوک سبھا حلقہ کے تحت پٹناگھ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتی ہوئی۔

12:44 May 20

اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

ووٹ ڈالنے کے بعد اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ "یہ ہر شہری کا سب سے بڑا حق اور سب سے بڑی ذمہ داری ہے، میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ ووٹ ضرور ڈالیں۔"

12:43 May 20

اداکار منوج باجپائی نے ووٹ کیا

ووٹ ڈالنے کے بعد اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ یہ سب سے بڑا تہوار ہے اور سب کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے، اگر آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں تو آپ کو شکایت کرنے کا حق نہیں ہے۔

12:42 May 20

اداکار انیل کپور نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکار انیل کپور ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔

12:40 May 20

رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ووٹ ڈالا

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا کہ "یہ ایک اہم الیکشن ہے، ایسا انتخاب جو ملک کی سمت اور حالت بدل دے گا۔ نریندر مودی بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ 400 کو عبور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آئین کی حفاظت کے لیے، میں شہریوں کو ان کے حقوق کے بارے میں یاد دلانا چاہتی ہوں اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔

12:37 May 20

کرکٹر اجنکیا رہا نے اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالا

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہا نے اور ان کی اہلیہ نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

12:09 May 20

اداکار نانا پاٹیکر نے ووٹ کیا

اداکار نانا پاٹیکر نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ کیا، اس دوران کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ ہر کوئی ووٹ ڈالے۔

12:08 May 20

اداکار انوپم کھیر ووٹ کیا

اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ آج ہم سب کو یہ تہوار منانے کا موقع ملا ہے، اس لیے ہمیں باہر نکل کر ووٹ دینا چاہیے تاکہ ہم 5 سال کے لیے کیسی حکومت اور کیسا نظام چاہتے ہیں اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔"

11:50 May 20

گلوکار وشال دڈلانی نے ووٹ کیا

گلوکار وشال دڈلانی نے کہا کہ "یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ باہر نکلیں اور لوگوں کو راستہ دکھائیں۔ میں سب سے ووٹ دینے کی درخواست کروں گا۔ ووٹ ان لوگوں کو دیں جنہوں نے آپ کو سپورٹ کیا ہے۔"

11:48 May 20

ہگلی لوک سبھا حلقہ میں جھڑپ

مغربی بنگال: ہگلی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار لاکٹ چٹرجی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان مبینہ طور پر جھڑپ ہوئی۔

11:44 May 20

آٹھ ریاستوں میں صبح 11 بجے تک ووٹنگ فیصد

بہار: 21.11 فیصد

جموں و کشمیر: 21.37 فیصد

جھارکھنڈ: 26.18 فیصد

لداخ: 27.87 فیصد

مہاراشٹر: 15.93 فیصد

اڈیشہ: 21.07 فیصد

اتر پردیش: 27.76 فیصد

مغربی بنگال: 32.70 فیصد

11:43 May 20

راہل گاندھی رائے بریلی روانہ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور رائے بریلی سے امیدوار راہل گاندھی لکھنؤ ہوائی اڈے پر پہنچے۔

11:38 May 20

پونچھ میں گھر گھر جا کر ووٹ کرایا جارہا

جموں و کشمیر: پونچھ میں لوگوں نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ آفیسرس کی ٹیم نے پہلی بار گھر جا کر ووٹ کرایا۔

11:01 May 20

ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے نے ووٹ ڈالا

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اپنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔

10:58 May 20

اداکار سنیل شیٹی نے ووٹ کیا

اداکار سنیل شیٹی نے ممبئی میں ووٹ ڈال کر اپنا شہری فرض پورا کیا۔

10:57 May 20

اداکارہ ہیما مالنی نے اپنا ووٹ ڈالا

متھرا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہیما مالنی نے اپنا ووٹ ڈالا۔

10:54 May 20

اداکار دھرمیندر نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکار دھرمیندر نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ دیا۔ ووٹوں کی اپیل کے سوال پر اداکار دھرمیندر نے کہا کہ "لوگ جانتے ہیں کہ ایک اچھا ہندوستانی کیسے بننا ہے اور ہندوستان کو کیسے آگے لے جانا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ ایک اچھا ہندوستانی ہیں"

10:31 May 20

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنا ووٹ ڈالا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ راج ناتھ سنگھ لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہین۔

10:29 May 20

اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا نے ووٹ کیا

ووٹ ڈالنے کے بعد اداکار اور شیو سینا کے رہنما گووندا نے کہا کہ "ابھی کسی اور موضوع پر کوئی بحث نہیں ہوگی، گھر سے باہر آؤ اور ووٹ دو۔"

10:26 May 20

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ووٹ کیا

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے تھانے میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ "جو فیصلے لینے چاہیے تھے وہ مودی حکومت نے دس سالوں میں لیے ہیں، اس لیے مہاراشٹر کے لوگ مہا یوتی کو ووٹ دیں گے۔"

10:24 May 20

ایرا خان اور جنید خان نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور بیٹے جنید خان نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

10:23 May 20

اداکار شاہد کپور نے ووٹ کاسٹ کیا

لوک سبھا انتخابات: شاہد کپور نے ممبئی میں اپنا ووٹ ڈالا۔

10:20 May 20

اداکارہ انیتا راج نے ووٹ ڈالا

اداکارہ انیتا راج نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر اداکارہ انیتا راج نے کہا کہ "ہم سب اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں، آپ آئیں اور ووٹ دیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ووٹنگ کم تعداد میں ہو رہی ہے، اس لیے سستی نہ کریں، باہر آئیں اور ووٹ دیں۔ یہ بہت اہم ہے۔"

09:53 May 20

آٹھ ریاستوں میں 9 بجے تک 10.28 فیصد ووٹنگ

بہار: 8.86 فیصد

جموں و کشمیر: 12.89 فیصد

جھارکھنڈ: 11.68 فیصد

لداخ: 10.51 فیصد

مہاراشٹر: 6.33 فیصد

اڈیشہ: 6.87 فیصد

اتر پردیش: 12.89 فیصد

مغربی بنگال: 15.35 فیصد

09:51 May 20

مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران جھڑپ

مغربی بنگال: بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ کی مبینہ طور پر ٹی ایم سی کارکن سے جھڑپ ہوئی۔

09:48 May 20

منوج کمار جھا نے کہا کہ 4 جون کے بعد ملک کو روزگار پر مبنی حکومت ملے گی

آر جے ڈی لیڈر منوج کمار جھا نے کہا کہ "انتخابات کے 5ویں مرحلے کے بارے میں ملک اور بہار سے اب تک آنے والی خبریں ہمارے لیے ایک بہت ہی معنی خیز پیغام ہے، عوام بور ہو چکی ہے، اگر وہ ( تیجسوی یادو) یہ کہہ رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ تعداد 300 سے تجاوز کر جائے گی اور 4 جون کے بعد ملک کو روزگار پر مبنی حکومت ملے گی۔

09:45 May 20

کلپنا سورین نے ووٹ کاسٹ کیا

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین اور گانڈے اسمبلی ضمنی انتخاب میں جے ایم ایم امیدوار نے کہا کہ "میں گانڈے، کوڈرما اور ہزاری باغ کے ووٹروں سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ باہر آئیں اور ووٹ دیں۔ گانڈے کہ عوام نے ہمیں پہلے بھی محبتوں سے نوازا ہے، وہ ہمیں دوبارہ دعائیں دینے والے ہیں، یہ الیکشن بی جے پی بمقابلہ عوام کے درمیان ہے اور ہم عوام کے امیدوار ہیں، اس بار پوری حمایت انڈیا اتحاد کو دی جائے گی۔

09:35 May 20

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ووٹ ڈالا

امیٹھی سے بی جے پی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچیں۔ اس موقع پر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ "پ کو جلد از جلد اپنے پولنگ بوتھ پر جانا چاہئے اور اس جشن میں حصہ لینا چاہئے۔ یہ ہندوستان اور اس کے مستقبل کے تئیں ہماری ذمہ داری ہے، اسے پورا کریں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنا ووٹ ایک ایسے لیڈر کو دیا ہے جو اپنے گاؤں میں غریبوں کی فلاح و بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے اور امید کرتا ہوں کہ لوگ اسے اپنا پیار دیں گے۔

09:33 May 20

لوک سبھا کی امیدوار ورشا گائیکواڈ نے اپنا ووٹ ڈالا

کانگریس کی ریاستی صدر اور ممبئی شمالی وسطی سے لوک سبھا کی امیدوار ورشا گائیکواڈ نے اپنا ووٹ ڈالا۔

09:31 May 20

اداکار پریش راول نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکار پریش راول نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ دیا۔

09:29 May 20

آر جے ڈی امیدوار روہنی اچاریہ نے کہا اس بار عوام کی جیت ہوگی

بہار کے چھپرا میں سارن لوک سبھا سیٹ سے آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ نے کہا کہ یہ جمہوریت کا تہوار ہے۔ میں تمام ووٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ وہ (بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڈی) میرے چچا ہیں، میں ان کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ پر فخر کرتے ہے اور آج مجھے دعا دیں گے۔ تیجسوی یادو کے اس بیان پر کہ 'انڈیا الائنس کو 300 سیٹیں ملیں گی'، انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں، عوامی جھکاؤ اس بار وہی ہے۔ عوام بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے، اس بار عوام کی جیت ہوگی۔

09:03 May 20

ووٹ ڈالنے کے لیے عمر عبداللہ نے اپیل کی

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ جمہوریت میں سب سے بڑی طاقت عوام کی آواز، عوام کا ووٹ ہے۔ میں بارہمولہ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ میں ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ سیاح بڑی تعداد میں آ رہے ہیں اور اس سے ہم سیاحوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اگر سیاحوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تو ہمیں ایسے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘‘

08:58 May 20

یوپی کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے ووٹ ڈالا

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد یوپی کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ "میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے 100 فیصد ووٹ دیں۔ ہم ریاست کے 80 کے 80 فیصد سیٹ جیت رہے ہیں۔ امیٹھی اور رائے بریلی سے بھی جیت رہے ہیں۔

08:54 May 20

اداکارہ سانیا ملہوترا نے ووٹ کاسٹ کیا

اداکارہ سانیا ملہوترا ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے پہنچی۔

08:51 May 20

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے ووٹ ڈالا

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ "جب ہم ووٹ دیتے ہیں تو ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے، میں ہر ایک سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنا ووٹ ڈالیں۔"

08:49 May 20

اداکار راج کمار راؤ نے اپنا ووٹ ڈالا

اداکار راج کمار راؤ نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر اداکار راج کمار راؤ نے کہا کہ "یہ ہم سب کی ملک کے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے، ہمیں ووٹ دینا چاہیے، میں ہر ایک سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔"

08:48 May 20

بڈگام میں ایک پولنگ بوتھ پر پہنچ ووٹر

جموں و کشمیر: ووٹر بڈگام میں ایک پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں تاکہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

08:18 May 20

اداکارہ جانہوی کپور نے ووٹ ڈالا

اداکارہ جانہوی کپور لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچیں۔

08:14 May 20

ووٹ ڈالنے پہنچے ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان

حاجی پور سے ایل جے پی (رام ولاس) کے امیدوار اور ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ حاجی پور کے ساتھ میرا تعلق بچپن سے ہے، وکاس نے جو کام کیا ہے اسے آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ میں نکلا ہوں، یہ حاجی پور میں کام کرنے کا تجربہ ہے، ہمارا اتحاد ہے۔ ملک بھر میں 400 کو پار کر رہا ہے لیکن انڈیا اتحاد کو کم سیٹیں ملیں گی۔"

08:10 May 20

اداکار فرحان اختر اور ہدایت کار زویا اختر نے ووٹ ڈالا

اداکار فرحان اختر اور ہدایت کار زویا اختر نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

08:07 May 20

پیوش گوئل ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے

مرکزی وزیر اور ممبئی شمالی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار پیوش گوئل ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔

07:36 May 20

ووٹ ڈالنے کے لیے بانڈی پورہ میں ایک پولنگ بوتھ پر لوگ پہنچے

جموں اور کشمیر: لوگ لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے بانڈی پورہ میں ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔

07:31 May 20

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ووٹ ڈالا

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے لکھنؤ کے ایک پولنگ بوتھ پر لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ "میں نے ووٹ دے دیا ہے، میں تمام ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوں، میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ انہیں عوامی مفاد کے مسائل کو ترجیح دینی چاہیے۔"

07:27 May 20

اداکار اکشے کمار ووٹ دینے کے لیے پولنگ سینٹر پہنچے

اداکار اکشے کمار لوک سبھا الیکشن 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ اس موقع پر اداکار اکشے کمار نے کہا کہ "میں چاہتا ہوں کہ میرا بھارت ترقی یافتہ، مضبوط ہو اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ووٹ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس بار زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ دیں گے۔"

07:05 May 20

ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی ووٹ دینے کے لیے پولنگ سینٹر پہنچے

ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر قطار میں کھڑے، ووٹنگ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

06:55 May 20

وزیراعظم نے ووٹنگ سے قبل رائے دہندگان سے اپیل کی

پانچویں مرحلے سے پہلے پی ایم نریندر مودی نے ملک کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آج 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ میں اس مرحلے کے تمام ووٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ میری خواتین اور نوجوان ووٹروں سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔

06:13 May 20

پانچویں مرحلے کی ووٹنگ

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ پیر کی صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں کل 695 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پانچویں مرحلے میں یوپی کی 14، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی 7، اڈیشہ-بہار کی 5-5، جھارکھنڈ کی 3، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کی 1-1 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ اڈیشہ کی 35 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔

Last Updated : May 20, 2024, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details