ETV Bharat / bharat

قدرت کا کرشمہ، ماں کے پیٹ میں پل رہے بچے کے پیٹ میں بھی ایک بچہ، جانیں۔۔کیا کہتے ہیں ڈاکٹر - FETUS IN FETU CASE

مہاراشٹر میں ایک نایاب کیس سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون کے رحم میں پروان چڑھنے والے بچے کے پیٹ میں جنین پایا گیا ہے۔

قدرت کا کرشمہ، ماں کے پیٹ میں پل رہے بچے کے پیٹ میں بھی ایک بچہ پایا گیا
قدرت کا کرشمہ، ماں کے پیٹ میں پل رہے بچے کے پیٹ میں بھی ایک بچہ پایا گیا (Freepik)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2025, 9:30 AM IST

بلڈھانہ: مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک کیس سامنے آیا ہے جسے قدرت کا کرشمہ ہی کہا جا سکتا ہے۔ ضلع اسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی ایک حاملہ خاتون کے پیٹ میں پلنے والے بچے کے پیٹ میں جنین پایا گیا ہے۔ اس حمل کو طبی زبان میں جنین میں جنین (Fetus in fetu) کہتے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب تین دن قبل ایک حاملہ خاتون سونوگرافی کے لیے بلڈھانہ کے ضلع اسپتال آئی۔ ڈاکٹروں نے خاتون کی سونوگرافی کی تو رحم میں بچہ صاف نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹرز بغیر کسی خطرہ کے ڈیلیوری انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون کی عمر 32 سال ہے اور اس کے پہلے ہی دو بچے ہیں۔

کیا ہے فیٹس ان فیٹو؟

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ عورتیں ایک خاص عمر کے بعد اور اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے بعد ہی تولید کر سکتی ہیں۔ تاہم ماں کے پیٹ کے اندر بچے کے پیٹ میں جنین کی نشوونما دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ طبی اصطلاح میں وہ حمل جس میں نو ماہ کے بچے کے رحم میں دوسرا بچہ پروان چڑھتا ہے اسے جنین میں جنین (Fetus in fetu) کہا جاتا ہے۔

سرجن بھگوت بھوسامری کے مطابق، یہ بچوں میں ایک عام رجحان ہے۔ اس میں ایک بچے کے پیٹ میں دوسرا بچہ پروان چڑھتا ہے۔ تقریباً ہر پانچ لاکھ حاملہ خواتین میں ایسا ایک کیس پایا جاتا ہے۔ تاہم، بچے کی پیدائش کے بعد اسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حالانکہ یہ قدرتی بات ہے، لیکن یہ جنین ماں اور اس کے بڑے بچے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ اب سب کی نظریں ڈاکٹروں پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں دیکھنا یہ ہوگا کہ ڈاکٹر اس کا کیا حل نکالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.