ETV Bharat / bharat

وقف کمیٹی اپنی سفارشات اور ترمیم شدہ بل کو اپنائے گی: جگدمبیکا پال - WAQF JPC JAGDAMBIKA PAL

وقف بل پر تشکیل دی گئی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے وقف کے چیئرمین جگدمبیکا پال
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے وقف کے چیئرمین جگدمبیکا پال (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2025, 1:37 PM IST

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل کی جانچ کرنے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ آج 29 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ میں کمیٹی کی مسودہ رپورٹ اور مجوزہ قانون کے ترمیم شدہ ورژن کو اپنایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ممکنہ حتمی اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ سے پہلے اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی۔ اپوزیشن کے کئی ارکان کمیٹی کی سفارشات کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وقف ترمیمی بل، 2024 کو آٹھ اگست 2024 کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے پاس بھیج دیا گیا تھا جب اسے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔ اس بل کا مقصد وقف ایکٹ، 1995 میں ترمیم کرنا ہے تاکہ وقف املاک کے ضابطے، انتظام اور اختیارات میں رد و بدل کیا جا سکے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ وقف ترمیمی بل 2024 پر مسودہ رپورٹ بدھ کو پینل کے اجلاس سے قبل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو بھیج دیا گیا ہے۔ پینل نے 14 سیکشنز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے منگل کو کہا کہ بات چیت میں جمہوری عمل کی پیروی کی گئی، جب کہ حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں بھاری بھرکم مسودہ رپورٹ دیکھنے اور اپنی رائے رکھنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔ بی جے پی ایم پی جگدمبیکا پال نے کہا کہ مسودہ رپورٹ کو اپنانے کے لیے آج ایک میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے اپوزیشن کے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں ہم نے 44 مجوزہ ترامیم پر ارکان پارلیمنٹ سے تجاویز طلب کی تھیں۔ آج کلیان بنرجی اور اے راجہ سمیت جو لوگ یہ الزام لگا رہے ہیں کہ انہیں بولنے نہیں دیا گیا، وہ غلط ہیں۔ ہم نے اپوزیشن کی طرف سے تجویز کردہ تمام ترامیم پر ووٹنگ کرائی تھی۔ یہ سارا عمل شفاف طریقے سے ہوا۔ ہم نے نظرثانی شدہ بل قانون ساز محکمے کو بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقف ترمیمی بل: جے پی سی میں منظور کی گئیں بھاجپا اینڈ کمپنی کی 14 ترامیم کیا ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.