ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں ڈرائیورز کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد، ڈرائیوروں حوصلہ افزائی کی گئی - DRIVERS AWARENESS PROGRAMME

اننت ناگ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں افسران، صحافیوں، ڈرائیورز، اسٹینڈ سے وابستہ ذمہ داران کی شال پوشی کی گئی اور مومنٹوز سے نوازا گیا۔

اننت ناگ میں ڈرائیورز کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد
اننت ناگ میں ڈرائیورز کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2025, 1:51 PM IST

اننت ناگ میں ڈرائیورز کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)

اننت ناگ (میر اشفاق): جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پُشو برادرس اسٹینڈ نے محکمہ ٹریفک کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا، جس میں ڈرائیورس کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بیدار کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقعے پر ڈی ٹی آئی اننت ناگ جاوید احمد، محکمہ ٹریفک کے اے آر ٹی او کولگام شوکت احمد، ڈی ایس پی ٹریفک ادریس احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد ایوب، ایس ایچ او صدر تھانہ راشد خان کے علاوہ پُشو برادرس اچھہ بل اسٹینڈ سے وابستہ ذمہ داران اور ڈرائیورز موجود رہے۔

پروگرام کے دوران ٹریفک اور پولیس سے محکموں سے وابستہ افسران نے ڈرائیورز سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں ٹریفک قوانین اور قوائد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں ڈرائیورز کا ایک اہم کردار ہے، روز مرہ کی زندگی کا پہیہ ڈرائیورز کی بدولت چلتا ہے، جو ہر وقت لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، لہذا ایسے ڈرائیورز جو قوانین کی پاسداری کا خاص خیال رکھتے ہیں، وہ حوصلہ افزائی کے حقدار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ سرکاری خزانہ بھرنے کے لئے ڈرائیورز سے جرمانہ کی رقومات وصول کی جاتی ہے، بلکہ حقیقت میں جرمانہ اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ ڈرائیورز ٹریفک قوانیں کی پاسداری کا خاص خیال رکھیں، لیکن اس کے باوجود بھی بہت سے ڈرائیورز لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور قوانیں کو ہلکے میں لیتے ہیں، جس سے نہ صرف ڈرائیوروں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ عام لوگوں اور مسافروں کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

اس موقعے پر پُشو برادرس اسٹینڈ کی جانب سے متعلقہ محکمہ کے افسران، صحافیوں، ڈرائیورز، اسٹینڈ سے وابستہ ذمہ داران کی شال پوشی کی گئی اور مومنٹوز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے 90 فٹ بلند ٹول پلازہ پر ترنگا لہرایا، ڈگری کالج اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی بڑی تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.