اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے میں کسانوں کا تعاون سب سے اہم ہے: دھنکھر - 38 ویں یوم تاسیس

اندرا گاندھی زرعی یونیورسٹی کے 38 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھر نے کہا کہ کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے میں کسانوں کا تعاون سب سے اہم ہے: دھنکھر
دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے میں کسانوں کا تعاون سب سے اہم ہے: دھنکھر

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 9:14 PM IST

رائے پور: نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے میں کسانوں کا تعاون سب سے اہم ہے۔ اندرا گاندھی زرعی یونیورسٹی کے 38 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھر نے کہا کہ کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم فرانس اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن چکے ہیں اس لیے اس میں کسانوں کا حصہ سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کے لیے کھیتی باڑی صرف ایک پیشہ یا ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کا ذریعہ ہے کیونکہ جو آپ کو رزق دیتا ہے وہی رزق فراہم کرنے والا ہے۔ ہمیں اپنے کسانوں کو سلام کرنا چاہئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہونا فخر کی بات ہے اور انہیں خود بھی کسان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔

کسانوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 20 اپریل سے حکومت کی طرف سے 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج دیا جا رہا ہے، تو یہ کسانوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے طلباء سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کی زرعی معیشت کا منظر نامہ بدلنا چاہیے۔ انہوں نے طلباء سے زرعی مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن میں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ کسانوں اور ان کے بچوں کو زرعی مصنوعات کی تجارت کی ترغیب دیں۔ ایک بار جب کسان زرعی مصنوعات کا کاروبار شروع کر دیں تو ان کے بچوں کو روزگار تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ وہ خود دوسروں کو روزگار فراہم کریں گے۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے نوجوان زرعی مصنوعات کے کاروبار میں آگے آرہے ہیں۔ اس لیے کسانوں کے بچوں کو بھی ویلیو ایڈیشن شروع کرنا چاہیے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details