ہبلی:ٹیکنالوجی کے دور میں سائبر مجرم معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ سائبر مجرموں کی وجہ سے بہت سے لوگ پیسے کھو رہے ہیں۔ تازہ معاملہ کرناٹک کے ہبلی ضلع کا ہے۔ سائبر چوروں کے جال میں پھنس کر ایک شخص کو تقریباً 64 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ نے شہر کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شیورام پروہت نامی ایک ریٹائرڈ بینک ملازم کو سائبر ٹھگوں نے 5 روپے کے پرانے نوٹ کے بدلے 11 لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا۔ دھوکہ بازوں پر بھروسہ کرتے ہوئے شیورام نے 5 روپے کا نوٹ دے دیا اور 64 لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔
سائبر ٹھگوں نے فراڈ کیسے کیا؟
متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ، "یکم اپریل 2024 کو، میں نے ممبئی کی ایس این ایس انویسٹمنٹ اولڈ کوائن گیلری نامی کمپنی کے انسٹاگرام پر ایک اشتہار دیکھا، جس میں پرانے نوٹ اور سکے حاصل کرنے اور اچھی قیمت دینے کے بارے میں معلومات دی گئیں تھی۔ اشتہار پر غور کیا۔ اشتہار کو سچ سمجھ کر میں نے اس میں دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر 5 روپے کے نوٹ کے ساتھ تصویر بھیجی تھی۔