ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ریٹائرڈ فوجی کے قتل کے خلاف پلوامہ میں کینڈل مارچ - CANDLELIGHT MARCH

فوجی اہلکار کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں احتجاج کے طور پر کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔

سابق ریٹائرڈ فوجی کے قتل کے خلاف پلوامہ میں کینڈل مارچ
سابق ریٹائرڈ فوجی کے قتل کے خلاف پلوامہ میں کینڈل مارچ (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2025, 9:00 PM IST

ترال : گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے ایک سابق فوجی کو ہلاک کرنے اور ان کے اہل خانہ کو زخمی کرنے کے خلاف آج کئی مقامات پر کینڈل لایٹ مارچ نکال کر اس بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہی باغ علاقہ میں گزشتہ روز ملی عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک سابق آرمی اہلکار کی ہلاکت اور ان کی اہلیہ، اور بچی کو زخمی کرنے کو لیکر ترال میں آج لوگوں نے کینڈل مارچ کیا۔ اس حوالے سے مقامی لوگ بس اسٹینڈ ترال میں جمع ہوے اور انہوں نے شمع ہاتھوں میں لیکر کولگام واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کیا۔مظاہرین نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیول افراد پر حملے نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔

فوجی اہلکار کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں احتجاج کے طور پر کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔ جس میں سماجی کارکنان اور دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ کینڈل لائٹ مارچ میں شریک مقامی باشندوں نے وادی میں قتل عام بند کرو‘‘ جیسے نعرے بلند کیے۔مارچ میں شامل لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان ہلاکتوں کی مذمت سے متعلق نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کی دوپہر جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ریٹائرڈ فوجی پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں فوجی جوان سمیت اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔تاہم فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے لیکن ان کی بیوی اور بیٹی کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.