UK Queen Passes Away برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال اور وزیراعظم مودی کا ٹویٹ - ملکہ الزبتھ دوم
🎬 Watch Now: Feature Video
برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ 8 ستمبر کو سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ چارلس خود بخود متحدہ برطانیہ کے کنگ بن گئے ہیں، جو آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر 14 ریاستوں کا سربراہ ہوتا ہے۔ UK Queen Passes Away عالمی رہنماؤں سمیت وزیراعظم نریندر مودی نے ملکہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مودی نے برطانیہ کے دو دوروں کے دوران ملکہ کے ساتھ اپنی یادگار ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں ان کی گرمجوشی اور شفقت کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔ ایک ملاقات کے دوران انھوں نے مجھے وہ رومال دکھایا تھا جو مہاتما گاندھی نے انھیں ان کی شادی پر تحفے میں دیا تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم کو ہمارے دور کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انھوں نے اپنی قوم کی متاثر کن قیادت فراہم کی۔ انھوں نے عوامی زندگی میں وقار اور شائستگی کا اظہار کیا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں ان کے خاندان اور برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔