Stray Dogs Bite Boy in Jaipur: گھر کے باہر کھیل رہے بچے کو کتوں نے حملہ کر کے لہولہان کیا - جے پور میں بچے کے اوپر حملہ کیا
🎬 Watch Now: Feature Video
ریاست راجستھان کے جے پور شہر کے مُوہانہ تھانہ علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں گھر کے باہر کھیل رہے ایک نو سال کے بچے کو پانچ آوارہ کتوں نے گھیر کر 40 جگہوں پر کاٹا، جس کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ یہ واقعہ 19 مئی کا بتایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رادھا کرشن کالونی کے رہائشی جتندر مشرا کا 9 سالہ لڑکا دکچھ مشرا 19 مئی کو اسکول کے باہر کھیل رہا تھا۔ اسی وقت آوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسے لہولہان کر دیا۔