نئی دہلی: اگر آپ بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں تو یہ پلان آپ کے لیے ایک شاندار آپشن ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک سستا اور کفایتی پلان ہے۔
ریلائنس نے ان صارفین کے لیے بجٹ کے موافق پری پیڈ پلان متعارف کرایا ہے جو سستی ڈیٹا اور کالنگ چاہتے ہیں۔ اگر آپ ایک سستا پلان تلاش کر رہے ہیں جو ہر روز آپ کو دو جی بی ڈیٹا اور انلمیٹیڈ 5G ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو یہ پلان آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ جیو کی اس پیشکش میں، آپ کو ہر روز 200 روپے سے کم میں انلمیٹیڈ 5G ڈیٹا اور دو جی بی ڈیٹا ملے گا۔ جیو کے کسی بھی صارف کے لیے یہ سب سے سستا پلان ہے۔
اگر آپ Jio صارف ہیں، تو آپ کو یہ پیشکش ضرور پسند آئے گی۔ کیونکہ یہ ایک ایسا پلان ہے جو پہلے سے زیادہ سستا ہو گیا ہے۔ ٹیلی کام کمپنی نے یہ پلان یقیناً اپنے ایسے صارفین کو ذہن میں رکھ کر لانچ کیا ہے جو انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ پلان 198 روپے کا ہے، جس میں آپ کو روزانہ 2 جی بی ڈیٹا ملے گا۔ یہی نہیں اس پلان میں آپ کو دیگر فوائد بھی دستیاب ہیں۔
جیو 198 پری پیڈ پلان کے فائدے:
یہ پلان ان صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو مختصر وقت میں بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔
1- 198 روپے کا یہ پلان آپ کو جیو ٹو جیو کے علاوہ تمام نیٹ ورکس کے لیے انلمیٹیڈ وائس کال بھی فراہم کرتا ہے۔
2- اس پلان میں آپ کو روزانہ 2GB ڈیٹا ملے گا، جس سے آپ کافی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
3- جیو کے اس کفایتی پلان میں روزانہ 100 ایس ایم ایس کی پیشکش کی گئی ہے۔
4- جیو 198 پلان میں صارفین کی تفریح اور اسٹوریج کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ اس پلان میں آپ کو Jio ایپس جیسے JioTV، JioCinema، اور JioCloud تک دستیاب کرایا گیا ہے۔
5- اس پلان میں حقیقی لامحدود 5G ڈیٹا شامل ہے، جو Jio صرف 2GB یومیہ ڈیٹا یا اس سے زیادہ والے منصوبوں پر پیش کرتا ہے۔
6- جیو 198 کی ویلیڈیٹی 14 دن ہے جس میں 28 جی بی ڈیٹا کے علاوہ انلمیٹیڈ 5G ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔
7- وہیں اگر یہ فائدہ 28 دن کے لیے اٹھانا چاہتے ہین تو اس پلان کی قیمت 349 روپے ہوگی جس میں 56 جی بی ڈیٹا اور انلمیٹیڈ 5G ڈیٹا ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: