دہلی کے اکشردھام میٹرو اسٹیشن کے نزدیک لڑکی کی خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل - دہلی میں لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی
🎬 Watch Now: Feature Video
ملک کے دارالحکومت نئی دہلی کے اکشردھام میٹرو اسٹیشن پر ایک لڑکی نے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں نے اس کی جان بچائی۔ حالانکہ اسے چوٹیں بھی آئیں ہیں۔ اس کے ہاتھ اور پیر میں فیکچر آگیا ہے۔ لڑکی کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی گونگی اور بہری ہے۔ اس کے والدین بھی گونگے اور بہرے ہیں۔ حادثے کے بعد گھر والوں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ لڑکی کے گرنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ انہیں فی الحال ایل بی ایس ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔