ماسک چیک کر رہے داروغہ کو نوجوان نے مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل - فاضل نگر چوکی انچارج دِگ وجے سنگھ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Apr 21, 2021, 10:21 PM IST

اترپردیش کے ضلع کُشی نگر کے پٹہروا تھانہ علاقے کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نوجوان نے چوکی انچارج کو زوردار تھپڑ لگا کر راہ فرار اختیار کر لی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاضل نگر چوکی انچارج دِگ وجے سنگھ پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر ایک شخص کی ماسک نہ لگانے پر سرزنش کر رہے ہیں اور اس دوران نوجوان نے چوکی انچارج کو تھپڑ لگا دیا حالانکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پہلے چوکی انچارج نے نوجوان کو تھپڑ مارا اور نوجوان کا گریبان پکڑا تھا جس کے بعد اپنے ساتھ اس طرح کے سلوک کو دیکھ کر نوجوان چند سیکنڈ تو پُرسکون رہا لیکن اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھے چوکی انچارج دِگ وجے سنگھ کو تھپڑ مار کر فرار ہوگیا جبکہ گاڑی کے پاس ہی کھڑا ایک سپاہی جوان کا پیچھا کرتا ہے لیکن نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.