ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نینو ڈرون بلیک ہارنیٹ بھارتی فوج کی مدد کےلئے تیار، عسکریت پسندوں پر ہوگی گہری نظر - BLACK HORNET NANO DRONE

ساؤنڈ پروف نینو ڈرون بلیک ہارنیٹ دو کیمروں سے لیس ہے جو عسکریت پسندوں پر نظر رکھنے میں بھارتی فوج کی مدد کررہا ہے۔

نینو ڈرون بلیک ہارنیٹ بھارتی فوج کی مدد کےلئے تیار، عسکریت پسندوں پر ہوگی گہری نظر
نینو ڈرون بلیک ہارنیٹ بھارتی فوج کی مدد کےلئے تیار، عسکریت پسندوں پر ہوگی گہری نظر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2025, 7:39 PM IST

Updated : Jan 16, 2025, 8:01 PM IST

جموں: بھارتی فوج کے بیڑے کے پاس اب ایک پرندے سے بھی چھوٹا ڈرون ہے جسے بلیک ہارنیٹ نینو کہا جاتا ہے۔ ڈرون کی جموں کے اکھنور میں ٹانڈہ آرٹلری ڈویژن میں نویں ویٹرنز ڈے کی تقریب میں نمائش کی گئی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج کو دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مدد دے گا اور دشمن پر خاص طور پر پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں پر گہری نظر رکھے گا۔

نینو ڈرون بلیک ہارنیٹ بھارتی فوج کی مدد کےلئے تیار، عسکریت پسندوں پر ہوگی گہری نظر (ETV Bharat)

بلیک ہارنیٹ ڈرون ایک چھوٹے بچوں کے کھلونے کی طرح دکھائی دیتا ہے جبکہ اس میں دو کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ یہ نینو ڈرون توجہ کا موضوع بن گیا ہے۔ چند گرام وزنی اور ہتھیلی سے چھوٹا، بھارتی فوج کا بلیک ہارنیٹ نینو ڈرون اب عسکریت پسندوں کی تلاش میں اہم رول ادا کرنے والا ہے۔ بلیک ہارنیٹ نینو ڈرون خاص طور پر کمپیکٹ ہے، جس کی لمبائی 16 سینٹی میٹر اور چوڑائی 2.5 سینٹی میٹر ہے، یہ فوج کی جانب سے استعمال ہونے والا سب سے چھوٹا ڈرون ہے۔ اس کا وزن بیٹری کے ساتھ صرف 18 گرام ہے، یہ سپاہیوں کو ایک ہلکا سا نگرانی کا آلہ فراہم کرتا ہے جسے آسانی سے لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی او کے کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل: وزیر دفاع - ARMED FORCES VETERANS DAY

یہ ڈرون فوجیوں کو فوری حالات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا چھوٹا سائز اور خاموشی اسے تقریباً ناقابل شناخت بناتی ہے۔ بلیک ہارنیٹ کو حال ہی میں جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔ دو کیمروں سے لیس بلیک ہارنیٹ بغیر کسی آواز کے تصادم کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ بھارتی فوج اس ڈرون کو عسکریت پسندوں کی پوزیشن جاننے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

Last Updated : Jan 16, 2025, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.