ETV Bharat / state

کمبھ عقیدت مندوں کے حادثات کا سلسلہ جاری، اترپردیش میں 9 لوگوں کی موت - KUMBH DEVOTEES ACCIDENTS

اترپردیش میں دو الگ الگ حادثات میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 36 افراد زخمی ہوگئے۔

اترپردیش میں دو سڑک حادثوں میں 9 عقیدت مندوں کی موت
اترپردیش میں دو سڑک حادثوں میں 9 عقیدت مندوں کی موت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2025, 10:11 AM IST

جونپور: اترپردیش میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ حادثات میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پہلے واقعہ میں جھارکھنڈ سے عقیدت مندوں کو لے کر بنارس جا رہی ایک کار جونپور میں نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ دوسرے حادثے میں زائرین سے بھری بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس میں بھی چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اترپردیش میں دو سڑک حادثوں میں 9 عقیدت مندوں کی موت (ETV Bharat)

جمعرات کی اولین ساعتوں میں ایک کار جھارکھنڈ سے 11 عقیدت مندوں کو لے کر وارانسی-لکھنؤ فور لین پر بنارس جا رہی تھی۔ اس دوران کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ پانچ افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر چھ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا۔

اس حادثے کے کچھ ہی دیر بعد یاتریوں سے بھری ہریانہ کی ایک سلیپر بس جائے حادثہ سے کچھ ہی فاصلے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں سفر کرنے والے عقیدت مند پریاگ راج کمبھ میلے میں اسنان کے بعد وارانسی گئے تھے۔ وہاں ایک مندر میں درشن کرنے کے بعد سبھی ایودھیا جارہے تھے۔ حادثے میں بس میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔ جب کہ تقریباً 30 کے افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کمبھ میلے سے واپس آ رہے عقیدت مندوں کی کار حادثے کا شکار، پانچ لوگوں کی موت

پولیس نے موقعے پر پہنچ کر 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بس میں سفر کرنے والے تمام عقیدت مندوں کا تعلق دہلی سے بتایا جاتا ہے۔ ٹرک سرکاری راشن سے لدا ہوا تھا۔ ٹرک بریلی جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ڈی ایم اور ایس پی اسپتال پہنچے اور زخمیوں کا حال دریافت کیا۔ ایس پی جونپور ڈاکٹر کوستوبھ نے بتایا کہ حادثے کے بعد کچھ دیر تک ٹریفک جام رہا۔ بعد میں اسے کھول دیا گیا۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی، جانیے واقعے کی وجہ
پریاگ راج میں خوفناک سڑک حادثہ، کمبھ میلہ جا رہے 10 عقیدت مندوں کی دردناک موت

جبل پور میں ٹرک نے مسافر بس کو کچل دیا، کمبھ میلے سے لوٹ رہے سات لوگوں کی المناک موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.