اس اسکول میں رتن ٹاٹا سے لیکر پاکستان کے جنرل ضیاء الحق نے تعلیم حاصل کی ہے
🎬 Watch Now: Feature Video
شملہ آزادی سے قبل ہی سیاحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا بھی ایک مرکز رہا ہے۔ جب پورے ملک میں تعلیم کی کمی تھی۔ اچھے اسکولوں کی کمی تھی، اس وقت شملہ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے براعظم ایشیا میں بھی تعلیم کا مرکز تھا۔ مشہور مصنف رسکن بانڈ، صنعتکار رتن ٹاٹا، برٹش آرمی کے افسر میجر رائے فیرن، سابق آرمی چیف پی سی لال، جلیاں والا باغ قتل عام کے ذمہ دار جنرل ڈائر، ہماچل پردیش کے چھ بار وزیر اعلیٰ ویربھدرا سنگھ نے شملہ میں تعلیم حاصل کی۔ پاکستان کے فوجی جنرل ضیاء الحق نے بھی اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔