لاکھوں کی لاگت سے بنا مردہ گھر کھنڈر میں تبدیل - بہار نیوز
🎬 Watch Now: Feature Video
اس جہاں کی روایت ہے کہ یہاں سے انسان کے رخصت پر احباب آخری سفر تزک و احتشام کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اسی مقصد کے تحت 2010 میں اس وقت کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کے فنڈ سے ارریہ ضلع میں ہندو بھائیوں کے لئے واحد آخری رسومات ادا ئیگی کے لیے مردہ گھر کا قیام عمل میں آیا تھا تاکہ برسات کے دنوں مردہ کو جلانے میں کسی طرح کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ چند مہینوں میں مردہ گھر بن کر تیار بھی ہو گیا تھا، مگر برسوں گزرنے کے بعد بھی آج تک اس کا افتتاح نہ ہو سکا۔ نتیجتاً اب یہ مردہ گھر پوری طرح سے کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔