ممبئی: جب کار کنویں میں ڈوب گئی - ممبئی میں بارش
🎬 Watch Now: Feature Video
ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں بارش کے سبب کنویں پر بنا سلیب ٹوٹنے سے ایک کار اس میں پوری طرح ڈوب گئی۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گھاٹکوپر ویسٹ کاما لین میں رام نیواس سوسائٹی میں کار ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس سوسائٹی میں کنویں پر آر سی سی سلیب لگا کر گاڑیاں کھڑی کی جارہی تھیں لیکن آج بارش کے سبب سلیب گر گیا اور اس پر کھڑی ہوئی کار پانی میں ڈوب گئی۔