دہلی میٹرو میں بندر کی قلابازی کا ویڈیو وائرل - بندر کی قلابازی کا ویڈیو
🎬 Watch Now: Feature Video
دہلی میں بلیو لائن پر چلنے والی میٹرو ٹرین میں ایک بندر کی قلابازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ تاہم دہلی میٹرو سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں یہ صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر میٹرو کوچ میں داخل ہونے کے بعد سٹینڈنگ راڈ کو پکڑ کر قلابازی دکھا رہا ہے اور ایک مسافر کے پاس بیٹھ کر باہر کے نظاروں کا لطف لے رہا ہے۔