جامعہ سلفیہ کی سنٹرل لائبریری ایک قیمتی اثاثہ - jamia salfia central library is real asset for Ahle Hadis

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Apr 27, 2019, 10:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے مشہور شہر بنارس عہد قدیم سے ہی علم و ادب کا مرکز رہا ہے یہاں پر سارناتھ جیسا تاریخی مقام بھی ہے جہاں بودھ بھکشوئوں کی ایک قدیم درسگاہ ہوا کرتی تھی اس درسگاہ کے باقیات ابھی تک سارناتھ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ زمانے میں یونیورسٹی کالجز اور مدارس کے طلبأ کی ایک کثیر تعداد یہاں پر اپنی علمی تشنگی مٹانے میں مصروف ہیں۔ لائبریری کے سلسلے میں لائبریرین مولانا محفوظ الرحمٰن صاحب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہاں بیرونی محققین تو آتے ہی رہتے ہیں ان کے علاوہ جامعہ کے تقریبا 300 طلبا روزانہ اس لائبریری سے استفادہ کرتے ہیں، یہ طلباء یہاں کتب کے ساتھ ساتھ رسائل اور مجلوں کا مطالعہ کرتے ہیں تقریری مقابلے کے لیے اپنی تقریریں تیار کرتے ہیں اور امتحانات کی تیاری کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لائبریری کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے تاکہ کتابوں سے مزید اسفتادہ اور دستیابی میں آسانی پیدا ہو سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.