اقتدار کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار 'نیتا جی' - اترپردیش نیوز
🎬 Watch Now: Feature Video
اترپردیش کے دیوریا اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لیے یوں تو سبھی سیاسی پارٹیاں رائے دہندگان کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ لیکن آزاد امیدوار راجن یادو عرف ارتھی بابا سب سے انوکھے انداز میں میدان میں اترے ہیں۔ وہ بھی پورے دم خم کے ساتھ انتخابی تشہیر کر رہے ہیں مگر ان کا طریقہ سب سے مختلف ہے۔ ارتھی بابا ووٹرز کو لبھانے کے لیے خواتین کے پیر دھو رہے ہیں تو مردوں کے جوتے پالش کر رہے ہیں۔