گراؤنڈ رپورٹ: گنگا میں تیرتی ملی لاشوں کی کیا ہے حقیقت؟ - urdu news
🎬 Watch Now: Feature Video

ریاست بہار کے ضلع بکسر میں گنگا ندی کی مہدیوا گھاٹ پر سینکڑوں لاشیں تیرتی ہوئی پائی گئی ہیں۔ ایک ساتھ اتنی لاشوں کے ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس خبر کو سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے شائع کی اور نمائندہ نے اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد اس پورے معاملے کا لوگوں کو پتہ چلا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے بیر پور اور بارے گاؤں کے کنارے 500 سے زائد لاشیں پڑی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی موت کے بعد گھاٹوں پر آخری رسومات کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ اعلی افسران حالات کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ چکے ہیں۔