نشے میں دُھت شخص کو لات مارنے پر ٹریفک پولیس اہلکار معطل - نشے میں دُھت شخص کو لات مارنے پر ٹریفک پولیس اہلکار معطل
🎬 Watch Now: Feature Video
آندھرا پردیش میں ایک ٹریفک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے ذریعہ ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں انامایا سرکل میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ٹی جگدیش کشور سڑک کے کنارے کشور بابو کے نام کے شخص کو لات مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ Traffic Cop Suspended for Kicking a Drunk Man بتایا جا رہا ہے کہ جب ہیڈ کانسٹیبل جگدیش کشور انامایا سرکل میں ڈیوٹی پر تھے تب ایک لاری چوراہے پر آکر رُکی۔ ہیڈ کانسٹیبل نے ڈرائیور کو ٹرک لے جانے کی ہدایت دی۔ اسی دوران ایک شخص ٹرک کے سامنے آگیا اور ٹرک روکنے کی کوشش کی جس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل نے اسے سائیڈ ہونے کا حکم دیا اور مزاحمت کرنے پر کانسٹیبل نے مذکورہ شخص کو لاتیں ماریں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل ٹی جگدیش کشور انامایا کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST