Sqay Martial Arts سرینگر کی گیارہ سالہ طوبیٰ بشارت نے دو گولڈ میڈل جیتے - مارشل آرٹ کھلاڑی کشمیر
🎬 Watch Now: Feature Video
مارشل آرٹس کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی طوبیٰ بشارت نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والی انٹرنیشنل اسکئے Sqayچیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیتے ہیں۔طوبیٰ کا تعلق سرینگر کے گوجوارہ علاقے سے ہے۔طوبیٰ نے مارشل آرٹس کی مشق سات برس کی عمر سے شروع کی۔طوبیٰ کو مارشل آرٹ سیکھنے کا بہت شوق ہے۔طوبیٰ نے کئی قومی پلیٹ فارمز میں کئی ایوارڈز حاصل کیے۔ طوبیٰ کو گھر والوں کا کافی سپورٹ رہا اور انہیں مارشل آرٹ میں ٹریننگ کے لیے بسم اللہ طلب میں داخلہ کرایا تاکہ وہ اس کھیل میں مزید بہتری حاصل کر سکے۔ طوبیٰ ملکی اور بین الاقومی مقابلوں کی ٹریننگ کے لیے ہر روز 3 سے 4 گھنٹے پریکٹس کر رہی ہے تاکہ وہ مستقل میں جموں و کشمیر سمیت ملک کا نام روشن کر سکے۔