ایم پی میں کانگریس کی شکست پر اکھلیش یادو نے کیا کہا؟ - اکھیلیش یادو
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 4, 2023, 8:56 PM IST
ایم پی اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج میں کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 163 سیٹیں ملی ہے تو وہیں کانگریس کو صرف 66 سیٹس پر اکتفیٰ کرنا پڑا۔ اب اس شکست کے کئی وجوہات نکالے جا رہے ہیں۔ جس میں ایک وجہ یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ کمل ناتھ کا اکھلیش یادو سے سیٹ شیئرنگ پر بات چیت نا کرنا مہنگا پڑا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایم پی الیکشن میں کمل ناتھ سے صرف 6 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اکھیلیش یادو نے ایم پی کی 74 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر کے کانگریس کی شکست کے لیے میدان تیار کر دیا۔ جس کی وجہ سے اب انڈیا اتحاد پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ Kamal Nath And Akhilesh Yadav Clash