ورلڈ کپ فائنل میچ سے پہلے محمد شامی اور ایشان کشن کی والدہ نے کیا کہا؟ - ٰIND vs AUS world cup final

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 3:16 PM IST

ورلڈ کپ 2023 فائنل میچ سے پہلے محمد شامی اور ایشان کشن کی والدہ نے کہا کہ اگر اوپر والے نے چاہا تو بھارت ورلڈ کپ کی ٹرافی ضرور اٹھائے گا۔ ہماری دعا ٹیم انڈٰیا کے ساتھ ہے۔ ٹیم انڈیا نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اس فائنل میچ میں بھی ویسا ہی کھیلے گا جیسا پہلے کھیلتے ہوئے آرہا ہے۔ محمد شامی کی ماں انجم آرا نے کہا کہ میری دعا ہے کہ شامی اپنے ملک کا نام اسی طرح سے روشن کرتا رہیے اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرتا رہے، انشاء اللہ ہم ورلڈ کپ ضرور جیتیں گے۔ وہیں ایشان کشن کی ماں سوچیترا سنگھ نے کہا کہ آج تو چھٹ پوجا کا شُبھ دن ہے، اس لیے میری پرارتھنا ہے کہ بھارت عالمی چمپیئن بن کر ہی لوٹے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں کھیلا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.