تلنگانہ میں سڑک حادثہ، بس الٹنے کے بعد آگ لگ گئی، خاتون زندہ جل گئی، چار افراد زخمی - تلنگانہ کے گدوال ضلع میں بس

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 12:46 PM IST

جوگولامبا گدوال: تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک پرائیویٹ ٹریول کی بس ایراولی چوراہے پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس میں آگ لگنے سے ایک خاتون زندہ جل گئی اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ جانکاری کے مطابق بس حیدرآباد سے چتور جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں 40 سے 50 افراد سوار تھے۔ بس الٹتے ہی چوکنا مسافر کسی طرح بس سے باہر نکلے لیکن ایک خاتون پھنسی رہی۔ لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک بس پوری طرح سے آگ کی لپیٹ میں آ چکی تھی۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے والے عملے اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ چار زخمیوں میں سے تین گدوال کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ایک کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک متوفی کے بارے میں تفصیلی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس حیدرآباد کے ارنگر سے صبح 11 بجے مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔ پولیس کے بیان کے مطابق ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

Buldhana Bus Accident بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.