Salman Khurshid criticism on BJP غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت - Salman Khurshid in Kanpur
🎬 Watch Now: Feature Video
سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید پیر کی شام کانپور کے تاریخی قصبہ مکن پور پہنچے۔ جہاں انہوں نے درگاہ حضرت بابا زندہ شاہ مدار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ واضح رہے کہ سلمان مکن پور درگاہ کے سجادہ نشین سراج جعفری کی پکار پر مکن پور پہنچے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے بڑے اشارے دیے ہیں۔ سلمان خورشید نے کہا کہ 'غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روزگار، مہنگائی اور گڈ گورننس کے مسائل پر بھی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔' Salman Khurshid criticism on BJP
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:26 PM IST