ETV Bharat / technology

اسرو کی سیٹلائٹ کو دھچکا، تکنیکی خرابی کی وجہ متعین مدار تک پہنچنے میں ناکام - ISRO SATELLITE

سیٹلائٹ NVS-02 تھرسٹر کے مسائل کی وجہ سے مطلوبہ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا لیکن متبادل حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

سیٹلائٹ کی لانچنگ کا منظر
سیٹلائٹ کی لانچنگ کا منظر (File Photo: PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2025, 7:35 AM IST

نئی دہلی: اسپیش رسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس 2 کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کو خلائی ایجنسی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ این وی ایس 2 سیٹلائٹ کو متعین مدار تک پہنچانے کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب خلائی جہاز پر لگا تھرسٹرس فائر کرنے میں ناکام ہو گیا۔

یہ سیٹلائٹ بھارتی خلائی نیویگیشن نظام کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ اسرو کا 100واں مشن تھا اور اسے 29 جنوری کو آندھراپردیش کے شری ہری کوٹا سے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔

اسرو نے کہا کہ "سیٹلائٹ کو متعین مدار میں پہنچانے کے لیے اس کو بلند کرنے کے اقدامات نہیں کیے جا سکے کیونکہ آکسیڈائزر کو تھرسٹرز چلانے کے لیے والوز نہیں کھلے۔"

خلائی ایجنسی نے بتایا کہ سیٹلائٹ اس وقت سیٹلائٹ بیضوی مدار میں زمین کے چکر لگا رہا ہے، جو نیویگیشن سسٹم کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اسرو نے کہا کہ سیٹلائٹ کو استعمال کرنے کے لیے متبادل مشن کی حکمت عملیوں پر کام کیا جا رہا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: اسرو نے ای ایس اے کے Proba-3 مشن کا آغاز کیا، سورج کے رازوں سے پردہ اٹھائے گا، ہندوستان کے لیے ایک بڑی کامیابی

فی الوقت سیٹلائٹ کا نظام بالکل ٹھیک ہے اور اب تک کی تمام مراحل بے عیب طریقے سے مکمل ہوئے آخری میں والوز نہ کھلنے کی وجہ سے تھرسٹرس فائر نہیں کر سکا جس کی وجہ سے اسے مطلوبہ مدار تک بلند کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خلائی ایجنسی نے کہا کہ گراؤنڈ سٹیشن کے ساتھ رابطہ قائم ہو گیا ہے اور معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم اس کے متعین مدار میں بھیجنے کی کوشش میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنے بچوں کو مصنوعی ذہانت (AI) سکھانا کیوں ضروری ہے؟ یہاں جانیں۔۔ اے آئی کورسز اور اس کے فائدے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.