ETV Bharat / sports

ایم ایس دھونی کی سیاست میں انٹری! بی سی سی آئی کے نائب صدر کا اہم بیان - MS DHONI POLITICS

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک اچھے سیاست داں ہوں گے۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (PHOTO: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2025, 8:42 AM IST

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا ایک الگ ہی کریز ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے اور صرف آئی پی ایل میں کھیلنے کے باوجود دھونی کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ مسٹر کُول کی قیادت میں ہندوستان نے 2007 کا T20 ورلڈ کپ، 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے۔

دھونی تینوں ٹرافی جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔ ماہی کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کے سیاست میں آنے کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ اس میں کتنی سچائی ہے؟ کیا دھونی کی سیاست میں انٹری یقینی ہے؟ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔

دھونی سے متعلق راجیو شکلا کا بیان

گذشتہ کئی دنوں سے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ دھونی سیاست میں انٹری کریں گے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں دھونی کی سیاسی اننگ پر اہم تبصرہ کیا۔ دھونی کے بارے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک اچھے سیاستدان ہوں گے۔

دھونی کی زبردست مقبولیت: راجیو شکلا

راجیو شکلا نے اس ایشو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'دھونی میں ایک سیاستدان کے طور پر آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ لیکن سیاست میں آنا یا نہ آنا مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ سوربھ اور میں نے سوچا تھا کہ دھونی بنگال کی سیاست میں انٹری کریں گے۔ وہ سیاست میں بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وہ آسانی سے جیت جائیں گے۔ ان کے پاس اچھی فینس فالوینگ ہے۔ یہ مقبولیت کے لحاظ سے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم ایس دھونی کو بھیجا نوٹس، جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟

راجیو شکلا نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار انہوں نے دھونی سے سیاست پر بات کی تھی۔ شکلا نے کہا کہ 'ایک بار یہ افواہ پھیل گئی کہ دھونی لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مجھے لگا کہ یہ سچ ہے اور میں نے ماہی سے اس بارے میں بات کی۔ ماہی نے اسے محض افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ درحقیقت دھونی کو زیادہ باہر دِکھنا پسند نہیں ہے۔ شہرت کے باوجود وہ چکاچوندھ سے دور رہنا اور خاموش رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے پاس موبائل فون نہیں ہے۔ بی سی سی آئی کے سلیکٹرز بھی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ ایسا نہیں کر پاتے۔ دھونی صرف اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں۔ وہ کام کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں''۔

یہ بھی پڑھیں: میں اور دھونی دوسرے قسم کے لیجنڈ ہیں، کنگ خان نے اپنا موازنہ دھونی سے کیوں کیا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.