Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
پاکستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 3.3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جو پاکستان کی کل آبادی کا 15 فیصد ہے۔ سیلاب کے باعث اب تک تقریبا ایک ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پاکستانی حکام نے کہنا ہے کہ حکومت انسانی نقصان کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کی وزیر ماحولیات شیری رحمٰن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کی سطح انتہائی حیران کن انداز میں بڑھ رہی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پورے ملک میں چار لاکھ گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ سیلاب کی قدرتی آفات سے گھرے پاکستان نے بچاؤ، راحت اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور غیر ملکی پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور مہاجر پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔Devastating floods in Pakistan
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.