ETV Bharat / entertainment

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر راکھی ساونت کی میزبانی کے لیے تیار، کہا، ایئرپورٹ پر انتظار کروں گی - HANIA AAMIR

پاکستان کی خوبصورت اور کامیاب اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان میں راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کریں گی۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر راکھی ساونت کی میزبانی کے لیے تیار
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر راکھی ساونت کی میزبانی کے لیے تیار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2025, 12:23 PM IST

حیدرآباد: پاکستانی ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کو بھارت میں کافی پسند کیا گیا۔ اس ڈرامہ میں اہم کردار ادا کرنے والی ہانیہ عامر نے ہندوستانی ناظرین کے دلوں میں بھی ایک الگ مقام بنا لیا ہے۔ ڈرامہ کی طرح ہی عام زندگی میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز بیان ان کے چاہنے والوں کو خوب پسند آتا ہے۔

پاکستان کی اس خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اپنے ملک میں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لندن میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے جب پوچھا گیا کہ، کیا وہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا پاکستان میں استقبال کریں گی؟ تو ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے ہاں میں جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کریں گی۔

ہانیہ عامر سے جب پوچھا گیا کہ، کیا وہ راکھی ساونت کی دعوت پر بھارت جائیں گی؟ اس کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ، بالکل ان کے لیے جاؤں گی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے ہانیہ عامر سے بھارت میں ان کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ، اگر بھارت سے کوئی پروجیکٹ آفر ہوتا ہے تو کیا وہ کام کریں گی؟ تو ہانیہ عامر نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔

ایک خاتون صحافی نے ہانیہ عامر سے اُن کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز جاننے کی کوشش کی تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ بس خوش رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ نے کہا تھا کہ ہانیہ کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمہاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.