بی ایس این ایل ان دنوں اپنے نئے نئے پلان متعارف کرا رہی ہے۔ ملک کی سب سے مشہور ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک BSNL کی اس پالیسی نے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کو صارفین کا خیال رکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی ایس این ایل اپنے صارفین کے لیے مختلف قیمتوں کی حدود میں بہت سے ریچارج پلان پیش کرتی ہے۔ ان پلانز میں بھرپور ڈیٹا کے ساتھ ساتھ صارفین کو وائس کالنگ کی سہولت اور ایک لمبی ویلیڈیٹی مل جاتی ہے۔ آپ کو BSNL میں متوسط طبقے کے لیے بجٹ فرینڈلی ریچارج پلان ملیں گے۔
بی ایس این ایل کا منصوبہ کسی بھی نجی ٹیلی کام کمپنی کے مقابلے بہت سستا ہوتا ہے۔
اگر آپ بی ایس این ایل صارف ہیں ہیں اور لمبی ویلیڈیٹی کے ساتھ ایک پلان کو تلاش کر رہے ہیں، تو بی ایس این ایل کے یہ دو پلان آپ ہی کے لیے ہیں۔ تو دیر کس بات کی آیئے آپ کو ان پلانز کی تفصیلات بتاتے ہیں۔
بی ایس این ایل کا یہ پلان 300 دنوں کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آتا ہے۔ بی ایس این ایل کے یہ دو ریچارج پلان کمال کے ہیں۔
بی ایس این ایل 397 پلان:
1- بی ایس این ایل کا 397 روپے کا پلان 150 دنوں کی میعاد کے ساتھ آتا ہے۔ یعنی اس پلان میں پورے ایک سو پچاس دن کی ویلیڈیٹی دی جا رہی ہے۔
2- بی ایس این ایل کے اس پلان میں صارف کو روزانہ 2GB ڈیٹا دیا جا رہا ہے۔
3- وائس کالنگ کی بات کریں تو پلان میں تمام نیٹ ورکس پر لامحدود کالنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
4- آپ اس پلان کے تحت روزانہ 100 مفت ایس ایم ایس کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں
5- لیکن۔۔لیکن۔۔۔لیکن اس بات کو یاد رکھنا ہے کہ اس پلان میں صرف شروعاتی 30 دنوں کے لیے ہی مفت کالنگ، ایس ایم ایس، اور انٹرنیٹ ڈیٹا ملے گا۔
6- شروعاتی 30 دن کے بعد آپ کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا لیکن آپ کی سم طویل عرصے تک فعال رہے گی۔
اس پلان کا جواب نہیں:
1- BSNL نمبر کو فعال رکھنے کے لیے 797 روپے والا پلان کافی مددگار ثابت ہوگا۔
2- یہ پلان 300 دنوں کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آتا ہے۔
3- اس پلان میں صارفین کو پہلے 60 دنوں تک لامحدود کالنگ کا فائدہ ملتا ہے۔
4- یہ پلان میں روزانہ 2GB ڈیٹا ملے گا۔
5- اس کے ساتھ ہی، یہ پلان ہر روز 100 مفت ایس ایم ایس کی سہولت ہے۔
6- 60 دن کے بعد، یہ سہولیات دستیاب نہیں رہیں گی لیکن آپ کی سم مزید 240 دنوں تک فعال رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: