Leopard Attacks Pet Dog: تیندوے کے حملے سے گاؤں میں دہشت کا ماحول، ویڈیو وائرل - منگسارے گاؤں میں ایک تیندوے نے پالتو کتے نے پر حملہ کیا
🎬 Watch Now: Feature Video
مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں پالتو کتے پر تیندوے کے حملے کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ حال ہی میں یہاں کے منگسارے گاؤں میں ایک تیندوے نے پالتو کتے نے پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد گاؤں میں محکمہ جنگلات کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ یہ تمام واقعہ گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیندوے نے پالتو کتے کو کس طرح اپنا شکار بنایا۔ واقعہ کے بعد ڈپٹی فاریسٹ رینجر پنکج گرگ نے چیتے کے خطرے کے پیش نظر گاؤں والوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو رات کے وقت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST