ETV Bharat / bharat

دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری - DELHI ASSEMBLY ELECTION 2025

دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری
دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2025, 7:01 AM IST

آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 1,56,14,000 ووٹر 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے صبح 7 بجے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں 83,76,173 مرد، 72,36,560 خواتین اور 1,267 تیسری صنف کے ووٹرز شامل ہیں۔ اس بار جنس کا تناسب 864 اور ای پی ریشو (الیکٹر ٹو پاپولیشن ریشو) 71.86 ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کی حصہ داری بھی مضبوط ہوگی۔

اس بار دہلی کی ووٹر لسٹ میں نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی اچھی شرکت دیکھی جا رہی ہے۔ 2,39,905 نوجوان ووٹرز (18-19 سال) پہلی بار ووٹ ڈالیں گے، جو جمہوریت میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں 85 سال سے زیادہ عمر کے 1,09,368 بزرگ شہری اور 100 سال سے زیادہ عمر کے 783 ووٹر بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ 79,885 معذور ووٹرز اور 12,736 سروس ووٹرز بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس بار دہلی میں کل 13,766 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ دہلی بھر میں 2,696 پولنگ اسٹیشن مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کے عمل کو آسانی سے چلایا جاسکے۔

LIVE FEED

8:16 AM, 5 Feb 2025 (IST)

ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ نے ووٹ کاسٹ کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ نے NDMC اسکول آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، تغلق کریسنٹ میں قائم پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا

7:48 AM, 5 Feb 2025 (IST)

کانگریس امیدوار الکا لامبا نے ماڑی پور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا

کالکاجی اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار الکا لامبا نے ماڑی پور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ دہلی کی سی ایم آتشی کالکاجی سیٹ سے عآپ کی امیدوار ہیں، بی جے پی نے اس سیٹ سے اپنے سابق ایم پی رمیش بدھوری کو میدان میں اتارا ہے۔

7:15 AM, 5 Feb 2025 (IST)

کانگریس امیدوار سندیپ دیکشت نے ووٹ کاسٹ کیا

نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار سندیپ دکشت نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

AAP کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ایک بار پھر نئی دہلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، بی جے پی نے پرویش ورما کو اس سیٹ سے اتارا ہے۔

7:08 AM, 5 Feb 2025 (IST)

پی ایم مودی نے عوام سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی ووٹروں سے اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے جمہوریت کے جشن میں شامل ہونے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.