Stunt with Snake نشے میں دھت شخص کی سانپ کے ساتھ کرتب بازی، ڈسنے سے موت

By

Published : Mar 5, 2023, 10:06 AM IST

thumbnail

ریاست بہار کے نوادہ کے گوندپور تھانہ علاقے کے نارائن پور گاؤں میں ایک شخص کو سانپ کے ساتھ کرتب دکھانا بھاری پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں نشے میں دھت شخص سانپ کے ساتھ کرتب بازی کرتا ہوا نظر آرہا ہے اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ نشے میں دھت شخص نے ایک زہریلے سانپ کو پکڑا اور اسے بار بار چوم رہا تھا اور کرتب بازی دکھا رہا تھا حالانکہ وہاں موجود لوگ اسے منع کررہے تھے اس کے باوجود بھی اس نے کسی کی بات نہیں سنی، اسی دوران زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا۔ مقامی لوگوں نے اسے گوند پور کے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  ہلاک ہوئے شخص کی شناخت دلیپ یادو کے طور پر ہوئی ہے۔  

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.