Viral Video: یوپی میں ننہے سے بچے کے ساتھ بربریت، چوری کے شبہ میں باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی - यूपी में दलित बच्चे के साथ हैवानियत
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 9, 2023, 1:01 PM IST
|Updated : Dec 9, 2023, 1:06 PM IST
اوریا: اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک ننہے سے دلت بچے کے ساتھ بربریت کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ تھانہ پھپھنڈ کے علاقہ جوگیاں میں چوری کے شبہ میں بچے کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر ڈنڈے سے مارا گیا۔ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کیس درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ اتوار کی رات کا بتایا جاتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے ساتھ کیسا وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ چوری کے شبہ میں کچھ نوجوانوں نے پہلے بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے۔ پھر اسے ڈنڈے سے مارا۔ بچہ چیختا رہا لیکن نوجوان کے ہاتھ نہ رکے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس حرکت میں آگئی اور مقدمہ درج کرکے ویڈیو میں نظر آنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولس وائرل ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار چار نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ Auraiya Viral Video