SRK fans celebrate Pathaan release شاہ رخ خان کے پرستار ملک بھر میں پٹھان کی ریلیز کا جشن مناتے نظر آئے - پٹھان پر شاہ رخ خان کے مداحوں کا ردعمل
🎬 Watch Now: Feature Video
سال 2023 کی سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پٹھان بدھ کے روز بڑے پردے پر آگئی ہے۔پٹھان کی ریلیز کے ساتھ ملک کے سنیما گھروں میں فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر کئی ایسے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداح سپراسٹار کے چار سال بعد بڑے پردے پر آنے کا جشن منا رہے ہیں۔
شاہ رخ خان فلم زیرو کے ریلیز کے چار سال بعد بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ ملک کے کئی حصوں میں شائقین صبح سویرے فلم کے پہلے دن کا پہلا شو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں تھیٹر پہنچے ہیں۔ مداح سنیما گھروں کے باہر پٹاخے پھوٹ کر جشن مناتے ہوئے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ پٹھان آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے اور اس میں ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان دیپیکا کے مدمقابل ہیں، وہ بھی چار سال سے بھی زائد عرصہ کے بعد پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان دونوں اداکار نے اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔