سرسید کا اقبال ہمیشہ بلند رہے گا - نے مدرستۃ العلوم کے نام سے ادارہ
🎬 Watch Now: Feature Video
سرسید احمد خاں کو برصغیر میں مسلم نشاۃ ثانیہ کا علمبردار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، کیوں کہ انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ سرسید احمد خان انیسویں صدی کے سب سے بڑے مفکر، بلند خیال مصنف اور جلیل القدر مصلح تھے۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو جمود سے نکالنے اور انہیں با عزت قوم بنانے کے لیے سخت محنت و جدوجہد کی۔