ETV Bharat / state

بیوی نے پہلے شوہر کو گردہ بیچنے پر مجبور کیا، پھر دس لاکھ روپے لے کر عاشق کے ساتھ بھاگ گئی - WEST BENGAL HUSBAND SELLS KIDNEY

مغربی بنگال پولیس نے متاثرہ کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (File Photo : ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2025, 11:17 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں میاں بیوی کے رشتے کو داغدار کرنے دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاوڑہ ضلع میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر بیٹی کی پڑھائی کے لیے رقم جمع کرنے کے بہانے پہلے اپنے شوہر کو گردہ بیچنے پر مجبور کیا۔ جب اس کے کہنے پر شوہر نے 10 لاکھ روپے میں گردہ بیچ دیا تو خاتون پورا پیسہ لے کر اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔

پولیس حکام نے اتوار کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہیں۔ گھر والوں نے شکایت میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے ملزم خاتون اپنے شوہر پر اپنا گردہ بیچنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے 12 سالہ بیٹی کا داخلہ کسی اچھے اسکول کرانے کے ساتھ ساتھ ان کا گھر بھی بہتر طریقے سے چل سکے گا۔

شکایت کے مطابق بیوی نے گردے کے خریدار سے 10 لاکھ روپے میں سودا کیا۔ بیوی پر بھروسہ کرتے ہوئے شوہر نے اپنا گردہ بیچنے کے لیے سرجری کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد اس شخص کی گذشتہ مہینے سرجری ہوئی اور بیوی رقم گھر لے آئی۔ اس دوران اس کی بیوی نے اسے آرام کرنے اور جلدی صحت یاب ہونے کے لیے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ "ایک دن وہ گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی، بعد میں مجھے پتہ چلا کہ الماری سے 10 لاکھ روپے نقد کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی غائب ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: حاملہ بیوی ہم جنس پرست کے ساتھ فرار، شوہرنے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

شوہر نے بتایا کہ جاننے والوں کی مدد سے اس کے خاندان نے کولکاتا کے شمالی مضافاتی علاقے بیرک پور میں واقع اس مکان کا پتہ لگا لیا جہاں اس کی بیوی رہ رہی تھی۔ پھر انکشاف ہوا کہ وہ اس گھر میں اپنے عاشق کے ساتھ رہ رہی تھی جس کے ساتھ وہ مبینہ طور پر فرار ہو چکی ہے۔

شکایت کے مطابق ملزم خاتون کا فیس بک پر اس شخص سے ملاقات کے بعد گذشتہ ایک سال سے چکر چل رہا تھا۔ تاہم، جب متاثرہ شوہر اپنی ماں اور بیٹی کے ساتھ بیرک پور میں واقع اس کے گھر پہنچے تو اس نے باہر آنے سے انکار کردیا۔

وہیں خاتون کے مبینہ عاشق نے اس بات سے انکار کیا کہ اس نے اپنے سسرال سے کوئی نقدی لی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف وہی رقم لائی ہے جو اس نے بچائے تھے۔

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی کارروائی کرنے سے پہلے خاتون اور اس کے مبینہ عاشق سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈاکو دلہن شادی کے پانچویں دن نقدی اور زیورات لے کر فرار، شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

گرل فرینڈ کا بوائے فرینڈ کے گھر کے باہر شادی کے لیے دھرنا، گھر والے تالا لگا کر بھاگے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.