دنیا بھر سے آکسیجن کی فراہمی، پھر بھی اموات کا سلسلہ کیوں ہے جاری؟
🎬 Watch Now: Feature Video
کورونا کی دوسری لہر نے بھارت کے ہیلتھ سسٹم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ملک بھر میں ہر روز ہزاروں افراد کورونا کی زد میں آکر دم توڑ رہے ہیں۔ آکسیجن کی کمی سے بھی ہر روز اموات ہو رہی ہیں۔ دہلی سمیت متعدد ریاستیں آکسیجن کی قلت کا رونا رو رہی ہیں اور وہاں کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بروقت دستیابی نہ ہونے سے مریض اپنے اہل خانہ کے سامنے ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ دے رہے ہیں اور وہ اپنوں کو مرتا دیکھ رہے ہیں لیکن کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ کئی ممالک بھی لکویڈ آکسیجن سے بھارت کی بھرپور مدد کر رہے ہیں تو آکسیجن ایکسپریس بھی ملک بھر میں دوڑ رہی ہے۔ پھر بھی اموات کا سلسلہ جاری کیوںکر ہے؟ آخر یہ معمہ کیا ہے؟ اور آکسیجن کی رسائی ہسپتالوں تک بروقت کیوں نہیں ہوپا رہی ہے؟
Last Updated : May 4, 2021, 1:55 PM IST