جم میں ورزش کرتے ہوئے خاتون کی موت، ویڈیو وائرل - جم کے دوران خاتون کی موت

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Mar 26, 2022, 10:02 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:21 PM IST

بنگلور کے ایک جم میں ورزش کے دوران ایک خاتون کی اچانک موت کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملیش پالیا علاقے کی ایک جم میں ونے کماری (44) نام کی ایک خاتون ورزش کررہی تھی تبھی اچانک وہ گرگئی، آس پاس موجود لوگ خاتون کی مدد کے لیے بھاگے اور اسے اٹھانے کی کوشش کی، لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون آئی ڈی سی کمپنی میں نوکری کرتی تھی اور جمعہ کی رات نائٹ شف کرکے وہ جم پہنچی تھی تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل وجہ معلوم ہوگی۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.