ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینرنگ محکوں میں 40 فیصد رقومات لیپس ہونے کا خطرہ: کنٹریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی - CONTRACTORS COORDINATION COMMITTEE

سینٹرل کنٹریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے جاریہ مالی سال میں مختص فنڈز کو مکمل طور کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

انجینرنگ محکوں میں 40 فیصد رقومات لیپس ہونے کا خطرہ: کنٹریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی
انجینرنگ محکوں میں 40 فیصد رقومات لیپس ہونے کا خطرہ: کنٹریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2025, 6:25 PM IST

سرینگر : جموں کشمیر سینٹرل کنٹریکٹر کوآرڈینیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ جاری مالی سال میں مختص فنڈز کو مکمل طور پر خرچ کیا جائے تاکہ وہ ضائع نہ ہو جائیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ رجحانات اور سست رفتار کام کی وجہ سے 40 فیصد فنڈز کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈار کے مطابق، اس مالی سال کے دوران ایک لاکھ 18 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ میں سے تقریباً 22 ہزار 600 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے تھے، مگر یہ رقم ابھی تک مکمل طور پر خرچ نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے افسروں کی سست روائی کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ محکموں میں انچارج افسران اور اضافی چارج والے افسران کی وجہ سے یہ رقم خرچ نہیں ہو پا رہی۔

فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ اضافی چارج والے افسران کے پاس کام کا دباؤ ہوتا ہے اور وہ اپنی مکمل توجہ نہیں دے پاتے، جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اس سال سب سے زیادہ بجٹ ملا تھا۔مگر فنڈز کے غیر استعمال کی وجہ سے لیفٹیننٹ گورنر کی ترقیاتی منصوبوں کی سوچ کو دھچکا پہنچا ہے۔

ڈار نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی، جل شکتی، تعمیرات عامہ، شہری و دیہی ترقی سمیت کئی محکموں میں انجینئروں کو اضافی چارج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار انجینئروں کی کمی نہیں ہے، مگر ان کی ترقیات بھی التواء میں ہیں اور انہیں مکمل اختیارات کے ساتھ تعینات نہیں کیا جا رہا۔ ان کا زہد کہنا تھا کہ برسوں سے انجینرنگ محکموں میں تبادلے بھی نہیں ہو۔رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ۔افسران ان کرسیوں۔کو۔اپنی میرث مسکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقف ترمیمی بل: میر واعظ عمر فاروق آج جے پی سی کے سامنے پیش ہوں گے - WAQF AMENDMENT BILL 2024

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور انجینئرنگ محکموں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔ پریس کانفرنس میں اشفاق احمد خان، عمر جاوید اور محمد عمران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.