رامپور میں صولت پبلک لائبریری کے سابق سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی نے جہاں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شوکت علی خان کے انتقال کو اردو دنیا کا ایک عظیم نقصان قرار دیا تو وہیں مرحوم شوکت علی خان کے فرزند وجاہت علی خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شجر سایہ دار سے محروم ہو گئے ہیں۔
رامپور میں علم و ادب کا درخشاں ستارہ، معروف مصنف اور صولت پبلک لائبریری کے نومنتخب صدر شوکت علی خان ایڈووکیٹ کا مختصر علالت کے بعد 22 نومبر کی صبح انتقال ہو گیا
شوکت علی خان کے انتقال سے رامپور کے علمی، ادبی اور سیاسی حلقوں میں غم کا ماحول ہے۔ جمعیت علماء ہند رامپور کے صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت علی خان کے انتقال سے رامپور ایک مخلص اور فعال شخصیت سے محروم ہو گیا۔
وہیں اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شوکت علی خان کے فرزند وجاہت علی خان نے کہا کہ والد محترم کے انتقال سے وہ شجر سایہ دار سے محروم ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
رامپور: صولت پبلک لائبریری کے صدر اور اراکین کی حلف برداری تقریب
واضح رہے کہ شوکت علی خان گزشتہ 24 اکتوبر کو رامپور کی تاریخی صولت پبلک لائبریری کے چناؤ میں صدر منتخب ہوئے تھے۔صدر منتخب ہونے کے بعد مرحوم کے خیر خواہوں کی جانب سے ابھی مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ 22 نومبر کو 75 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔