ETV Bharat / sports

بھارت کے وہ بدقسمت سلامی بلے باز، جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے - Unlucky Indian openers

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : 2 hours ago

آج ہم آپ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ان سلامی بلے بازوں کے بارے میں بتانے والے ہیں، جنہوں نے کئی بار ٹیم انڈیا کے لیے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ ایک بھی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Unlucky Indian openers
بھارت کے وہ بدقسمت سلامی بلے باز، جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے (IANS PHOTO)

حیدرآباد: ایشیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک بھارتی کرکٹ ٹیم ہے۔ ٹیم انڈیا نے ہمیشہ کرکٹ کے میدان پر اپنا دبدبہ ثابت کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ہی سب سے زیادہ مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے 4 آئی سی سی ورلڈ کپ بھی جیتے ہیں جن میں دو ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہیں۔

ان تاریخی کامیابی میں بھارتی بلے بازوں کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ اس کی گیندبازی سے زیادہ اس کی مضبوط بلے بازی کے لیے سراہا جاتا رہا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ سلامی بلے باز پیش پیش رہے ہیں۔ جن کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو کوئی بھی مشکل نہیں ہوتی تھی۔

ایسے اوپنرز میں سنیل گواسکر، سچن تنڈولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما جیسے بلے بازوں کے نام شامل ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بھارت کے ایسے ہی بدقسمت اوپننگ بلے بازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جنہوں نے بھارت کے لیے اوپننگ تو کی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ سنچری نہ بنا سکے۔

وہ بھارتی سلامی بلے باز جو ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے

آکاش چوپڑا
آکاش چوپڑا (IANS PHOTO)

آکاش چوپڑا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا کا شمار ان سلامی بلے بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بھارت کے لیے اننگز کا آغاز تو کیا لیکن وہ بھارت کے لیے ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے۔ انہوں نے بھارت کے لیے صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہے۔ آکاش نے 10 ٹیسٹ میچوں کی 19 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے۔

پارتھیو پٹیل
پارتھیو پٹیل (IANS PHOTO)

پارتھیو پٹیل: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر پارتھیو پٹیل بھی ان اوپنرز میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ہندوستان کے لیے اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک بھی سنچری اسکور نہ کر سکے۔ پارتھیو تینوں فارمیٹس – ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے لیکن وہ بھی سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ پارتھیو نے 25 ٹیسٹ میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 934 رنز، 38 ون ڈے میچوں میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 736 رنز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کے لیے 36 رنز بنائے ہیں۔

ابھینو مکند
ابھینو مکند (IANS PHOTO)

ابھینو مُکند: ٹیم انڈیا کے اوپننگ بلے باز ابھینو مکند کے بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بھی سنچری نہیں ہے۔ مکند نے بھارت کے لیے صرف 7 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جس دوران انہوں نے 14 اننگز میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 320 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹیم انڈیا میں باپ بیٹوں کی وراثت، جانئے ایسے 14 کھلاڑیوں کے نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.