ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات جاری - Assembly Elections in JK - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ اسی کے پیش نظر آج شام 6 بجے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے۔ اس کے بعد کسی کو بھی انتخابی مہم چلانے، بھیڑ اکٹھا کرنے اور خطاب کرنے کی اجازت نہیں۔

Prohibitory orders in Srinagar
Prohibitory orders in Srinagar (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 9:14 PM IST

سرینگر: اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبر کو ہونی والی انتخابی عمل کے لیے پیر کی شام 6 بجے انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی۔ ایسے میں انتخابی مہم کے دورانیہ کے احسن اختتام اور دیگر اضلاع سمیت سرینگر کے 8 اسمبلی حلقوں میں بدھ کو ہونے والی ووٹنگ عمل کو بخوبی اور پر امن انعقاد کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر بلال احمد بٹ جو کہ ضلع کے الیکشن آفیسر بھی ہیں، نے ضلع بھر میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے۔

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع میں دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت 23 ستمبر 2024 (پیر) کی شام 6 بجے سے 25 ستمبر 2024 (بدھ) کی شام 6 بجے تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ضلع میں شیڈول پولنگ کے پیش نظر اور جمہوری اصولوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے یہ حکم صادر کیا گیا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی این ایس کی دفعہ 189 کے مطابق غیر قانونی اجتماع پر پابندی ہوگی اور امن و امان کے مسائل کو روکنے کے لیے کسی بھی جلوس یا ریلی کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے جلوس میں شرکت یا خطاب نہیں کرسکتا ہے۔

سرینگر ضلع میں حتمی انتخابی فہرست کے مطابق کُل 7لاکھ 74 ہزار 46 راے دہندگان ہیں جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار654 اور خواتین راے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 777ہے۔ جبکہ خواجہ سرا ووٹروں کی تعداد 30 ہے۔ ضلع میں 8 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 19 حضرت بل، 20 خانیار، 21حبہ کدل، 22 لال چوک، 23 چھانہ پورہ، 24 زڈی بل، 25 عیدگاہ اور 26 سینٹرل شالہ ٹیبگ شامل ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رائے دہندگان کو آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی خاطر 932 پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے شمولیتی اور شراکتی انتخابات کے ماضی کے تجربہ کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔جن میں خواتین کے لیے 8 پینک پولنگ مراکز، 8 یوتھ پولنگ مراکز، 8 پی ڈبلیو ڈی پولنگ مراکز، 8 گرین پولنگ مراکز اور 5 منفرد پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.