ETV Bharat / sports

سچن تنڈولکر نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی عالیشان بنگلے کے مالک ہیں - Sachin Tendulkar house

کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تنڈولکر کے پاس نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ملک لندن میں بھی پرتعیش اور عالیشان بنگلے ہیں۔ جن کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

Sachin Tendulkar
سچن تنڈولکر (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 23, 2024, 9:31 PM IST

حیدرآباد: دنیا کا کوئی کرکٹ مداح ایسا نہیں ہوگا جو سچن تنڈولکر کے نام سے واقف نہیں ہوگا۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اب انھیں دنیا کرکٹ کے بھگوان کے نام سے جانتی ہے۔

اپنی شاندار بلے بازی سے کرکٹ کی دنیا میں بڑے بڑے ریکارڈ درج کرنے والے سچن کا دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں شمار ہوتا ہے۔ سچن کے پاس پرائیویٹ جیٹ، مہنگی کاریں اور پرتعیش بنگلے بھی ہیں۔

باندرہ ویسٹ ہاؤس: سچن ٹنڈولکر کے پرتعیش بنگلوں میں سے ایک گھر ممبئی کے پیری کراس، باندرہ میں ہے۔ جس کا رقبہ 6000 مربع فٹ ہے اور اس میں سوئمنگ پول، باغ اور کاروں کے لیے پارکنگ کا بھی بہترین انتظام ہے۔

یہ دوراب نام کا ایک وِلا ہے جو شروع میں ایک پارسی خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ بعد ازاں 2007 میں سچن تنڈولکر نے اسے خرید کر اس کی تزئین و آرائش کی۔ سچن نے اسے 39 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ آج اس کی قیمت 100 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

لندن بنگلہ: سچن تنڈولکر کا نہ صرف بھارت بلکہ لندن میں بھی پرتعیش بنگلہ ہے۔ سچن کا یہ گھر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے قریب ہے جس گراونڈ کو کرکٹ کا مکہ کہا جاتا ہے۔ سچن جب پہلی بار لارڈز گراؤنڈ پر قدم رکھے تھے تو انہیں یہ بہت پسند آیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی وقت انھوں نے گراؤنڈ کے قریب مکان خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس مکان کی قیمت کہیں پر بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ لندن بنگلے کی قیمت باندرہ کے کسی بھی لگژری بنگلے سے زیادہ ہے۔

روستم جی اپارٹمنٹ: سچن کا باندرہ ویسٹ ہاوس کے علاوہ ایک اپارٹمنٹ بھی ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں سچن تنڈولکر کا ایک پرتعیش گھر ہے جس کا نام روستم جی ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 3 بیڈروم پر مشتمل ہے۔ جس کی قیمت 7.5 کروڑ روپے ہے۔

سچن تنڈولکر کی مجموعی مالیت: دنیا کے امیر ترین کرکٹر سچن تنڈولکر کی کل مالیت 2024 تک 1400 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کتنے بھارتی کرکٹرز کے پاس پرائیویٹ طیارے ہیں؟

ویراٹ کوہلی کی گھڑیوں کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.