ETV Bharat / state

Nupur Sharma Threatening Case: نوپور شرما کو دھمکیاں دینے والے سلمان چشتی دو روزہ ریمانڈ پر

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:05 PM IST

Updated : Jul 6, 2022, 8:19 PM IST

اجمیر درگاہ کے خادم سلمان چشتی کی جانب سے ایک متنازع ویڈیو وائرل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے نُپور شرما کا سر قلم کرنے والے کو انعام کے طور پر اپنا مکان اور زمین جائیداد دینے کی بات کی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ آج عدالت نے سلمان چشتی کو دو روزہ رمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ Nupur Sharma Threatening Case

نوپور شرما کو دھمکیاں دینے والے سلمان چشتی دو روزہ ریمانڈ پر

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے خادم سلمان چشتی کی جانب سے ایک متنازع ویڈیو وائرل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے نُپور شرما کا سر قلم کرنے والے کو انعام کے طور پر اپنا مکان اور زمین جائیداد دینے کی بات کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ Nupur Sharma Threatening Case
وہیں آج سلمان چشتی کو عدالت کے سمانے پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں دو روزہ پولیس رمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس سلمان کے موبائل کی جانچ کرے گی۔ اے ایس پی وکاس سانگوان اور درگاہ کے ایس ایچ او دلبیر سنگھ کی ٹیم اس سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ واضح رہے کہ سلمان چشتی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نُپور شرما کو قتل کی دھمکی دی تھی۔

دوسری طرف درگاہ کے خادموں کی انجمن کے سکریٹری سید سرور چشتی سمیت انجمن ممبران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ اس بیان میں انجمن سکریٹری سید سرور چشتی نے کہا کہ غریب نواز کی درگاہ خیرسگالی اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اسی لیے انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی متنازع پوسٹ نہ لگائیں، اگر کوئی متنازع پوسٹ کرے گا تو انجمن اس کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ ایسے میں کوئی بھی شخص متنازع پوسٹ کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔ انہوں نے گروپ ایڈمن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ متنازع پوسٹ پر نظر رکھیں اور ان کو پھیلنے سے روکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Salman Chishti Arrested: اجمیر درگاہ کے سلمان چشتی گرفتار، نوپور شرما کو دھمکی دینے کا شاخسانہ

Last Updated : Jul 6, 2022, 8:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.